مصر میں سعودی عرب کے خلاف عظیم مظاہرہ

 

اپریل 15, 2016 - 6:22 PM
  • News Code : 747465
  • Source : mehrnews
 
Brief

مصر میں سعودی عرب کے خلاف عظیم مظاہرہ ہوا ہے جس میں مظاہرین نے سعودی عرب کو دیئے گئے مصری جزیروں تیران اور صنافیر کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہےجبکہ پولیس نے سعودی عرب کے خلاف ہونے والے عظیم مظاہرے کو طاقت کے ذریعہ کچلنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں سعودی عرب کے خلاف عظیم مظاہرہ ہوا ہے جس میں مظاہرین نے سعودی عرب کو دیئے گئے مصری جزیروں تیران اور صنافیر کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہےجبکہ پولیس نے سعودی عرب کے خلاف ہونے والے عظیم مظاہرے کو طاقت کے ذریعہ کچلنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے حملے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو آنسو گیس کے ذریعہ متفرق کرنے کی کوشش کی ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے قاہرہ کے مغربی علاقہ المہندسین میں کئی مظآہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔تیران اور صنافیر چزائر ،سینا جزیرے کے قریب واقع ہیں۔مصر کا ان دو جزیروں پر 1950 سے قبضہ ہے ان جزیروں میں کوئی آبادی نہیں ہے۔ظآہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔تیران اور صنافیر چزائر ،سینا جزیرے کے قریب واقع ہیں۔مصر کا ان دو جزیروں پر 1950 سے قبضہ ہے ان جزیروں میں کوئی آبادی نہیں ہے۔