عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل کی آیت اللہ وحید خراسانی سے ملاقات

آیت اللہ وحید خراسانی: غیر شیعہ مسلمان کی جان، مال، عزت و آبرو ایک شیعہ مرجع تقلید کے مانند ہے

اپریل 16, 2016 - 7:06 PM
  • News Code : 747770
  • Source : ابنا خصوصی
 
Brief

عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اہل سنت شخص کی جان، مال، عزت و آبرو ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال، عزت و آبرو کے برابر ہے۔ جس طرح ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال اور آبرو کا تحفظ کیا جانا چاہیے اسی طرح اس کا بھی تحفظ کیا جانا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے ’’عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی‘‘ کے سکریٹری جنرل آیت اللہ اراکی کے ساتھ ہوئی ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کا آپس میں ایک دوسرے کے تئیں کیسا کردار ہونا چاہئے کہا کہ شہادتین کو زبان پر جاری کرنے کے کچھ آثار ہیں، اسلام کے دائرے میں شامل ہونے کے کچھ احکام ہیں جو اسلامی شریعت میں بیان ہوئے ہیں اگر مسلمان ان پر عمل پیرا ہو جائیں تو آپسی دوریاں ختم ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل سنت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہمارے یہاں یہ احکام موجود ہیں کہ ’’صلّوا فی مساجدھم‘‘ ان کی مسجدوں میں نماز پڑھو، ان کے مریضوں کی عیادت کرو، ان کی احوال پرسی کرو۔ اہل سنت ہمارے دین و مذہب سے ناآشنا ہیں۔
عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اہل سنت شخص کی جان، مال، عزت و آبرو ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال، عزت و آبرو کے برابر ہے۔ جس طرح ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال اور آبرو کا تحفظ کیا جانا چاہیے اسی طرح اس کا بھی تحفظ کیا جانا چاہیے۔ 
واضح رہے کہ عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے ایک وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی خدمت میں حاضر ہو کر اس بین الاقوامی ادارہ کی کارکردگیوں اور فعالیتوں کو مختصر طور پر پیش کیا۔