سری لنکا،17مئی(ایجنسی) سری لنکا میں گزشتہ چند روز سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سری لنکا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے مرکز کے مطابق آٹھ افراد لاپتہ جبکہ نو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس مرکز کی طرف سے آج منگل کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 30 ہزار کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں تودے گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔