ایران، ہندوستان اورافغانستان کے سربراہوں کی مجوزہ ملاقات

 

  • News Code : 755069
  • Source : ۔
 
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران ہندوستان اور افغانستان کے سربراہان مملکت آئندہ پیرکو تہران میں سہ فریقی ملاقات میں ایران کی بندرگاہ چابہار کے ٹرانزیٹ کے معاملات سے متعلق اہم سمجھوتے کوحتمی شکل دیں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران ہندوستان اور افغانستان کے سربراہان مملکت آئندہ پیرکو تہران میں سہ فریقی ملاقات میں ایران کی بندرگاہ چابہار کے ٹرانزیٹ کےمعاملات سے متعلق اہم سمجھوتے کو حتمی شکل دیں گے-

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اتوار کو سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی پیر کی صبح تہران پہنچیں گے-خبروں کے مطابق ایران، ہندوستان اور افغانستان کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں چابہار بندرگاہ سے متعلق اسٹریٹیجک سمجھوتے پردستخط ہوں گے- اس سمجھوتے پر ایران ہندوستان اورافغانستان کے ٹرانسپورٹ کے وزرا دستخط کریں گے - خبروں میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ افغان صدر کا دورہ تہران صرف چند گھنٹوں پرمشتمل ہوگا اور وہ چابہار بندرگاہ کے بارے میں سہ فریقی سمجھوتے پردستخط کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس کابل لوٹ جائیں گے تاہم ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ تہران دور روزہ ہے - ہندوستانی وزیراعظم تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے اعلی حکام سے دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات خاص طور پرایران اور ہندوستان کےدرمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے طریقوں پربات چیت کریں گے- افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی افغان صدر اشرف غنی کے دورہ تہران کی تصدیق کردی ہے - چار مہینے قبل خود عبداللہ عبداللہ نے بھی ایران کا دورہ کیا تھاجس کے دوران وہ چابہار بھی گئے تھے -