شام؛ دیر الزور میں ابوبکر البغدادی کا دائیاں بازو ہلاک

 

  • News Code : 755059
  • Source : ابنا خصوصی
 
Brief

شام کے علاقے دیر الزور میں دھشتگرد ٹولے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا ایک قریبی ساتھی جسے البغدادی کا دائیاں بازو کہا جاتا تھا ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے علاقے دیر الزور میں دھشتگرد ٹولے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا ایک قریبی ساتھی جسے البغدادی کا دائیاں بازو کہا جاتا تھا ہلاک ہو گیا ہے۔
تکفیری دھشتگرد ٹولے داعش سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے دن ابوبکر البغدادی کو ’’طارق خلف عبد اللہ‘‘ کی ہلاکت کی خبر دی گئی۔
’’طارق خلف عبد اللہ‘‘ البغدادی کا دائیاں بازو اور اس ٹولے کا ایک اہم سرغنہ شمار ہوتا تھا۔
داعش سے وابستہ ذرائع کے مطابق، یہ دھشتگرد البغدادی کے نزدیک قابل اعتماد ترین افراد میں سے ایک تھا اور تاحال اس نے شامی حکومت کے خلاف کئی ایک بڑی کاروائیاں انجام دیں۔
واضح رہے کہ شام میں حزب اللہ لبنان، شامی فوج اور دیگر رضاکار فورس کی دھشتگرد مخالف کاروائیوں میں تیزی پیدا ہونے کے بعد دھشتگرد گروہوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور حلب، ادلب اور دیر الزور میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔