اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف تنظیمیں چودہ اگست کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پاکستان کا جشن آزادی منانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کم سے کم پچیس مقامات پر پاکستان کا یوم آزادی منائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے سیکورٹی فورس سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین نامی کشمیری گروہ کے کمانڈر برھان وانی کے قتل کے بعد سے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

ہندوستانی حکام نے ایک بار پھر کشمیر میں موبائل فون سروع معطل کر دی ہے اور لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری پرتشدد مظاہروں میں کم سے کم پینسٹھ افراد مارے جا چکے ہیں۔ سات ہزار کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے جن میں سیکورٹی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

.......