• News Code : 772765
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کی رہبری میں تحریک روحانیت کے ابتدائی دنوں میں ہی آپ نے اسلامی انقلاب اور امام کے افکار کا بھرپور طریقے سے دفاع کرنا شروع کیا اور ہمیشہ انقلاب اسلامی کے مقاصد جو عصر حاضر میں اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کا باعث ہیں کی حمایت میں کوشاں رہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ہندوستان کے شہر حیدرآباد کی مجلس علماء و ذاکرین کے سربراہ اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسملی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید غلام حسین رضا آقا کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے علما کرام، حوزہ ہائے علمیہ اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم

«إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْ ءٌ إِلَى یَوْمِ الْقِیَامَةِ»
ہندوستان کے جلیل القدرعالم دین، خطیب توانا اور حیدرآباد کی مجلس العلماء و ذاکرین کے سربراہ نیز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ممبر حجۃ الاسلام و المسلمین سید غلام حسین رضا آغا ’’رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کی رحلت کی خبر انتہائی افسوس ناک تھی۔
آپ نے ایسے باپ کے زیر سایہ تربیت حاصل کی جو خود نامدار خطباء و واعظین میں سے تھے نجف اشرف میں بزرگ علماء اور مراجع کرام سے علوم آل محمد(ص) حاصل کرنے کے بعد آپ حیدر آباد واپس لوٹ آئے اور مکتب اہل بیت(علیہم السلام) کی تبلیغ و ترویج میں مصروف ہو گئے اور مختصر مدت میں ایک جانے پہچانے ذاکر کہلانے لگے۔
امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کی رہبری میں تحریک روحانیت کے ابتدائی دنوں میں ہی آپ نے اسلامی انقلاب اور امام کے افکار کا بھرپور طریقے سے دفاع کرنا شروع کیا اور ہمیشہ انقلاب اسلامی کے مقاصد جو عصر حاضر میں اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کا باعث ہیں کی حمایت میں کوشاں رہے اور آخری عمر تک بیماری کے باوجود دینی خدمات انجام دیتے رہے اور حیدر آباد کے علماء اور ذاکرین کی پناہگاہ بنے رہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس عظیم شخصیت کے انتقال پر ملال پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر انقلاب اسلامی، حوزہ ہائے علمیہ بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ اور خاص طور پر ان کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا کو تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہے نیز مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔