•  پیر, 23 جنوری 2017 08:11
  •  
 
آل خلیفہ حکومت کے مظالم پربین الاقوامی برادری کی خاموشی شرمناک ہے
 

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے عالمی برادری سے آل خلیفہ کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ نہتی بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے جرائم پر خاموشی شرمناک ہے، شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں حال ہی میں آل خلیفہ کے ہاتھوں تین مقتول بحرینی نوجوانوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت الاوفاق کےصدر ’’حجت الاسلام داہی ‘‘نے کہاکہ مثالی جذبے کےساتھ ملت بحرین نے آل خلیفہ کے اس گھنا ؤنےجرم کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہاکہ تین نوجوانوں کا قتل بحرین میں سیکورٹی اورعدالتی بدامنی کی علامت ہے، انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ رژیم کے سیکورٹی کارندے جو شہریوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے اہل نہیں ہیں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اسطرح کے وحشیانہ اقدامات پر اُتر آئے ہیں، آل خلیفہ کا سیکورٹی نظام انتہائی کمزور اورذاتی مفادات اورنسل کشی پر مبنی ہے۔

انہوں نے انقلابی نوجوانوں کے قتل کو ایک حشیانہ جرم قراردیتے ہوئے کہاکہ اسطرح کےاقدام سے ملک میں منصفانہ عدالتی نظام کے قیام کیلئے قومی تحریک کی راست بازی ظاہر ہوتی ہے، موصوف بحرینی عالم دین نے کہاکہ ہمارا بین الاقوامی برادری سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے جرائم کا احتساب کریں ۔