اہل یبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی معروف اخبار واشنگٹن ٹائمز  نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے ہتھیاروں کے ایک بڑے پیکج کی جلد منظوری دے رہی ہے۔
 اس بات کا انکشاف واشنگٹن ٹائمز نے اپنی اشاعت میں امریکی حکام اور کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے تیس کروڑ ڈالر مالیت کی گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی اور بحرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کی جلد منظوری دینے والی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکی ہتھیاروں کا ایک پرانا گاہک ہے بلکہ چند ہفتے قبل اس نے اسرائیل سے بھی سینکڑوں ملین ڈالر مالیت کے ڈرون طیارے خریدے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔