۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون پرانقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔

صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں انقلاب اسلامی کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں بہترین موقع قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کو برادر اور دوست ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے صدرروحانی کو علاقائی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اکو تعاون تنظیم کی پیشرفت اور ترقی میں بنیادی اوراہم کردار ہے۔

۔۔۔۔۔