سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اور وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ خواب دکھا کر مرکز کا اقتدار حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش کی جنگ میں ہار مان چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسرے لیڈر بے تکی تقریروں کے ذریعے انتخابات کی سمت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسٹر یادو نے آج بہرائچ / گونڈا اور شراوستی اضلاع میں منعقدہ انتخابی جلسوں میں کہا، وزیر اعظم مودی مقابلہ ہار چکے ہیں اور اب راستہ تبدیل کر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ دیوالی پر بجلی ملتی ہے تو رمضان میں بھی ملنی چاہیے۔