اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ کمزوریوں کو دیکھانے سے دشمنوں کو ہمارے خلاف سازشوں کا موقع ملتا ہے لہذا ہمیں اپنی کمزوری کو ظاہر نہیں کرنا چاہئے.

ان خیالات کا اظہار قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے پیر کے روز راہیان نور کاروان کے منتظمین اور خادمین کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ ایران کے خلاف مسلط کی جانے والی آٹھ سالہ جنگ بھی اس لئے چیھڑی گئی کہ دشمنوں کو ہمارے درمیان کمزوریوں کا پتہ لگ گیا تھا.

انہوں نے دشمنوں کے خلاف لڑی جانے والی آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کو ملک کے لئے عظٰیم سرمایہ اور دولت قرار دیا اور فرمایا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کا واحد طریقہ ملکی ثقافتی و تہذیب کو مزید اُجاگر کرنا اور دفاع مقدس کے ثمرات کو زندہ رکھنا ہے.

قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ دشمنوں کے خلاف مضبوط مزاحمت کا مظاہرہ اور غندہ گردی کرنے والی طاقتوں کے سامنے اٹھ کھڑے ہونا ایرانی قوم کے ثقافتی دولت ہے جس کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہئے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر وطن عزیز کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہے تو پہلے دشمن کے سامنے اپنی کمزوریوں کو نہیں دیکھانا چاہئے اور دوسری بات مضبوط پہلووں اور طاقت میں مزید اضافہ کرنا چاہئے.

یاد رہے کہ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب سے پہلے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے راہیان نور کاروان کی کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔