اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا امیگریشن فرمان جاری کردیا ہے جس کے تحت ایران سمیت چھے اسلامی ملکوں کے شہرویوں پر امریکہ میں داخلے پر نوے دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے امیگریشن فرمان پر پیر کو دستخط کردیئے ہیں۔ اس فرمان کے تحت ، ایران، شام، یمن، صومالیہ، سوڈان اور لیبیا کے شہریوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا جبکہ پناہ گزین بھی ایک سو بیس روز تک امریکہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ ٹرمپ کے نئے فرمان میں میں، عراق کانام شامل نہیں ہے جبکہ پچھلے فرمان میں عراقی شہریوں کے بھی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔نئے فرمان پر سولہ مارچ سے علمدرآمد کیا جائے گا البتہ امریکہ میں مستقل قیام کرنے والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئے فرمان کے تحت امریکہ مذکورہ چھے ممالک کے ایسے شہری جن کے پاس امریکہ کا معتبر ویزہ ہے، وہ بلا روک ٹوک امریکہ میں آسکتے ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کی آمریکہ آمد پر پابندی کا پہلا حکم نامہ، امریکی فیڈرل کورٹ نے معطل کردیا تھا۔امریکی صدر کے امیگریشن احکامات کے خلاف امریکہ اور دنیا کے مختلف ملکوں میں زبردست مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲