اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ روز ایرانی کمانڈروں، مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں وطن کے لئے لڑنے والے کمانڈروں، مجاہدین، دفاع مقدس کے حوالے سے اہم خدمات انجام دینے والےعہدیداروں اور فنکاروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ اگر صدق دل سے پروردگار پر توکل کیا جائے تو یقینا تمام مشکلات اور چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر آپ نے آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کی ناقابل فراموش یادوں کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ادبی اور جدید ہنری طریقوں کے استعمال پر زور دیا ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دفاع مقدس کا ہمیشہ رہنے والا سبق یہ تھا کہ اگر صدق دل سے خدا پر توکل کیا جائے تو بے شک تمام مسائل اور دشواریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تمام چیلنجز سے نمٹنے کا دعوی کرسکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کے دوران مشکل ترین رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں امریکہ، نیٹو، سویت یونین اور خطے کے دیگر دشمن ممالک ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت اور پشت پناہی کرتے رہے جبکہ ایسی دشوار صورتحال میں بھی ایران نے تمام قوتوں پر غلبہ پایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔