شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۰۲ مطلب در ارديبهشت ۱۳۹۵ ثبت شده است

نیپال میں مدہیسوں کی پولیس سے جھڑپ، اولی نے تشدد کے خلاف خبردار کیا

 
کھٹمنڈو،17مئی(ایجنسی) نیپال کے نئے آئین میں اور حقوق اور نمائندگی کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کر رہے قریب 1،000 مدہیسوں اور دیگر اقلیتی گروپوں کے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی. وزیر اعظم کے پی اولی نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین پر تشدد ہوئے تو حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی.
یہاں نئے سرے سے شروع ہوئے مظاہروں کے تحت تقریبا 1،000 مظاہرین حکومت مخالف نعرے بازی لگاتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم انہیں پہلے روکا گیا. جب انہوں نے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہو گئی.
 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

آندھرا پردیش میں خشک سالی کی صورتحال کا مودی نے جائزہ لیا

 
نئی دہلی،17مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں آندھرا پردیش میں خشک سالی اور پینے کے پانی کی کمی کی صورت حال کا آج جائزہ لیا اور مائیکرو آب پاشی کے لئے ریاست کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ مہاراشٹر اور گجرات میں ڈرپ آب پاشی کے اقتصادی اثرات کا وسیع مطالعہ کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے خشک سالی کے اثر کو کم کرنے کے لئے چیک باندھوں کی تعمیر اور اسپرنکلر اکائیاں قائم کرنے کے ساتھ ہی لفٹ آبپاشی پروجیکٹ پھر شروع کیے ہیں۔
انہوں نے مائیکرو آب پاشی میں ریاست کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے سال 2022 تک 20 لاکھ ہیکٹر کے رقبہ میں مائیکرو آبپاشی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ اچھے تعلقات کا امکان نہیں

 
 
 
امریکہ کے صدارتی عہدے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے ان کے بیانات کے سبب انہیں تقسیم کرنے والا، بیوکوف، اور غلط قرار دے چکے ہیں، سے اچھے تعلقات قائم ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔
مسٹر ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اور انہیں بے وقوف قرار دینے کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر وہ برطانیہ آتے ہیں تو وہ ان کے خلاف پوری برطانوی عوام کو کھڑا کر دیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے ایک ٹیلی ویزن کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان اچھے تعلقات نہیں بننے والے ہیں
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سی آئی اے کےسابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن مزید خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے لئے تیار

سی آئی اے کےسابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن مزید خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے لئے تیار

 
  • News Code : 754823
  • Source : shafaqna
Brief

امریکی سی آئی اے کےسابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں چونکا دینے والے انکشافات کئے اور ایک مرتبہ پھر وہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے لئے تیار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے کےسابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں چونکا دینے والے انکشافات کئے اور ایک مرتبہ پھر وہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے لئے تیار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کا پہلی مرتبہ انٹرویو لینے والے صحافی گلین گرینوالڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق سی آئی اے اہلکار کے پاس موجود مزید خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے لائیں گے جس کے لئے انہوں نے دیگر غیرملکی میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو بھی دعوت دی ہے۔ گلین گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ کئی صحافیوں نے ایڈورڈ اسنوڈن کی خفیہ دستاویزات پراپنا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اسے 2 درجن سے زائد میڈیا ہاؤسز کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔

گلین گرینوالڈ کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن سے طے پانے والے معاہدے کے تحت صحافی ضابطہ کار میں رہتے ہوئے خفیہ دستاویزات کی رپورٹنگ کریں گے جب کہ اب بھی کئی ایسی خفیہ دستاویزات ہیں جنہیں عوام کی دلچسپی کے لئے منظرعام پر لایا جائے گا تاہم کچھ ایسی دستاویزات بھی ہیں جنہیں اس لئے شائع نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس سے معصوم لوگ متاثر ہوں گے۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی جاری، اسٹریٹیجک پہاڑی پر شامی فوج کا کنٹرول

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی جاری، اسٹریٹیجک پہاڑی پر شامی فوج کا کنٹرول

 
  • News Code : 754855
  • Source : sahar
Brief

شامی فوج کے جوانوں نے صوبہ حمص میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے زملہ المہر نامی پہاڑی کو آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق شامی فوج کے دستے نے عوامی رضاکاروں کے تعاو ن سے مذکورہ پہاڑی کو آزاد کرانے کے علاوہ درجنوں تکفیری دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اس کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانوں اور سامان حرب کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ زملہ المہر نامی یہ پہاڑی مشرقی حمص میں شاعر آئل فیلڈ کے مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس پہاڑی پر قبضے کے بعد شاعر آئل فیلڈ اور اس کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانے شامی فوج کے نشانے پر آ گئے ہیں۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شاعر آئل فیلڈ کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شاعر آئل فیلڈ کے اطراف میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان پچھلے دو روز سے زبردست لڑائی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

طلاب کو اپنی علمی صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں اپنی فیصلہ کن اور تقدیر ساز ذمہ داریاں ادا کرنا چاہیے

طلاب کو اپنی علمی صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں اپنی فیصلہ کن اور تقدیر ساز ذمہ داریاں ادا کرنا چاہیے

 
  • News Code : 754146
  • Source : irib.ir
Brief

رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایا ہے کہ میدان میں علما اور عوام کی مسلسل موجودگی نے ہی اسلامی انقلاب کی بقا کو ممکن بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے دینی تعلیم کے مرکز یا حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلبا کی ایک بڑی تعداد نے ہفتے کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں رجعت پسندانہ، متعصب اور معنوی حقائق کے ادراک سے عاری اور ظاہری اعتبار سے جمود کے شکار اسلام کو انحرافی افکار کا حقیقی مصداق قرار دیا۔

آپ نے فرمایا کہ آج انحرافی افکار کا حامل اسلام اور امریکی ماڈل والا اسلام، دونوں اصل اسلام کے مقابلےمیں آ کھڑے ہوئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فکری اور دینی رہنمائی، سیاسی اور بصیرت میں اضافہ کرنے والی ہدایت اور مختلف سماجی میدانوں میں رہنمائی اور موجودگی کو علما کی تین اہم ذمہ داری قرار دیا اور فرمایا کہ طلاب علوم دینیہ کو چاہئے کہ وہ ضروری علمی صلاحیتیں اورمعلومات حاصل کر کے آج کی مختلف دنیا میں خود کو معاشرے میں اپنی فیصلہ کن اور تقدیر ساز ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے تیار کریں۔

ادامه مطلب...
۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سرینگر؛ ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہماری ذمہ داریاں ''کے عنوان سے کانفرنس منعقد

سرینگر؛ ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہماری ذمہ داریاں ''کے عنوان سے کانفرنس منعقد

کرہ ارض پر نظام عدل کا نفاذ مشن قرآن کی روح۔ آغا حسن

 
  • News Code : 754419
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

آغا صاحب نے کہا کہ تمام انبیاء(ع) کی بعثت کا بنیادی مقصد اور تمام آسمانی صحیفوں کے نزول کا معنوی مقصد کُرہ ارض پر نظام عدل کا نفاذ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور مقامی نوجوان کمیٹی ذالپورہ (اسلامک سولجیرز) کے باہمی تعاون سے ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہماری ذمہ داریاں ''کے عنوان سے ایک پُر وقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کئی علماء دین اور  علاقے کے معزز شخصیات کے علاوہ نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ جن مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اُن میں مولوی امداد علی، ماسٹر غلام حسین، امام جمعہ نوگام مولوی بشیر احمد زادو، مولوی غلام حسین شگنو، شوکت حسین پرہ، محمد امین محمدڈار ،محمداسداللہ، محمد مقبول بافندہ اور غلام احمد ڈار بڈی پورہ شامل ہیں۔ مقررین نے قرآنی تعلیمات کے ایک مکمل ضابطہ حیات اور دنیائے بشریت کے محفوظ مستقبل کا راہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن سے اُنس و محبت کا اہم تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو قرآنی احکامات کے سانچے میں ڈال کر ایک صالحہ معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ایک زندہ معجزہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام کا دستور اساسی ہے، جس میں ہر زمانے کے تقاضوں سے ہم آھنگ ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ تمام انبیاء(ع) کی بعثت کا بنیادی مقصد اور تمام آسمانی صحیفوں کے نزول کا معنوی مقصد کُرہ ارض پر نظام عدل کا نفاذ ہے۔ حق و عدالت پر استوار نظام کے قیام اور ظلم و استحصال کے خاتمے کیلئے جدوجہد قرآن کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کا سب سے اہم پہلوہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

رپورٹ/ شام؛ الزارہ علاقے میں علویوں کا قتل عام، انسانی حقوق کے دعویداروں کی حیرت انگیز خاموشی

عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چھے خواتین نے دھشتگردوں کے ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حماۃ کے جنوبی علاقے الزارہ میں تکفیریوں نے دو روز قبل انتہائی بے دردی سے عوام الناس کا قتل عام کیا تکفیریوں دھشتگردوں نے یہ حملہ جمعرات کی صبح کو ایسے حال میں کیا کہ بچے اور عورتیں اپنے اپنے گھروں میں سو رہے تھے اور تکفیریوں نے گھروں میں گھس کر بستروں پر انہیں تہہ تیغ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے دسیوں جوانوں اور بوڑھوں کے علاوہ ۲۰ عورتوں اور بچوں کو شہید کیا جبکہ ۱۱۵ عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چھے خواتین نے دھشتگردوں کے ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والی کسی ایک تنظیم نے بھی تاحال اس دردناک واقعے کی مذمت نہیں کی ہے جبکہ مغربی ممالک اور امریکہ دھشتگردوں کے حامی سعودی عرب، ترکی اور قطر وغیرہ کو اپنی مکمل حمایت جاری ہوئے ہیں اور مسلسل انہیں اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الزارہ شام کا وہ علاقہ ہے جہاں کے بسنے والے تمام لوگ علوی شیعہ ہیں۔

http://fa.abna24.com/upload/image/2016/05/14/1_5736b8262dc55.jpg

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

جمھوریت کی جیت

 
نئی دہلی،10مئی(ایجنسی) سپریم کورٹ کی جانب سے چہارشنبہ کو اسمبلی میں فلور ٹسٹ کو کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا. اسے مودی حکومت کے لئے واضح طور سے جھٹکا مانا جا رہا ہے جس نے ریاستی حکومت کو برخاست کر دیا تھا اور 28 مارچ کو صدر راج نافذ کر دیا تھا. کانگریس کے ترجمان اور سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے نامہ نگاروں سے کہا، '"فلورٹیسٹ کا نتیجہ جو بھی نکلے یہ بات واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اترپردیش اسمبلی میں ہونے والا فلور ٹیسٹ جمہوریت کی فتح ہے۔
واضح رہے کہ اس کے نتیجہ کا انکشاف کل سپریم کورٹ کرے گی ۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کسانوں کی مدد اور پلاسٹیک نوٹ

 
حکومت نے آج کہا کہ ملک کے شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی آمدنی میں فرق کو دور کرنے لئےہر مملکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور دیہی علاقے میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کے لئے دیہی پنچایتوں کو ہر سال 15 سے 20 لاکھ روپے الاٹ کئے جارہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے اب پنچایتوں کو سالانہ 15 سے 20 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں اور حکومت کسانوں کی آمدنی کو پانچ برسوں میں دوگنی کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کے بجٹ سال 14۔
 
 
حکومت نے آج کہا کہ جعلی کرنسی نوٹوں پر روک لگانے کے لئے نوٹوں میں سیکورٹی کے نئے نئے فیچر جوڑے جا رہے ہیں اور پلاسٹک نوٹ عمل میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
خزانہ وزیر مملککت جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرنسی نوٹوں میں حفاظتی اقدامات مسلسل مضبوط کیے جاتے ہیں۔
سرکاری سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں اس کے لئے ہمیشہ تحقیق جاری رہتی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali