شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۶ مطلب با موضوع «عالمی اخبار» ثبت شده است

دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے اسد حکومت کی حمایت بہترین راستہ: ٹرمپ

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی ساری توجہ داعش کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے صدر بشار اسد کی برطرفی پر نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام میں ہرج و مرج پھیلانے والے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے اسد حکومت کی حمایت بہترین راستہ ہے۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ شام کے بارے میں میرا نظریہ لوگوں سے مختلف ہے۔انہوں کہا کہ امریکہ بھی شام میں جنگ کر رہا ہے اور شام داعش کے خلاف جنگ کر رہا ہے لہذا ہمیں داعش سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔

 شام کے مسلئے میں امریکہ روس جنگ کا خطرہ 
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس شام کا بھر پور ساتھ دے رہا ہے اور علاقے میں طاقتور ہوتا ہوا ایران بھی شام کا اتحادی ہے۔ جبکہ ہم شامی حکومت کے خلاف لڑنے والوں کی حمایت کر رہے حالانکہ ہمیں یہ تک پتہ نہیں ہے یہ کون لوگ ہیں۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ اگر امریکہ صدر اسد پر حملہ کرتا ہے تو اسے نہ چاہتے ہوئے بھی روس کے خلاف جنگ میں اترنا پڑے گا۔انہوں نے روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد روسی صدر سے ٹیلی فون پر بات کریں گے۔

فلسطین اسرائیل تنازعہ حل کرنے کی کوشش 
 ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اسرائیل تنازعے کی حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ثالث کی حیثیت وہ کوشش کریں گے کہ حتمی اتفاق رائے حاصل ہوجائے۔ اس سے قبل انہوں نے فلسطین اسرائیل تنازعے کو نہ ختم ہونے والی جنگ قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ آٹھ نومبر کو ہونے والے صدراتی انتخابات میں امریکہ کے پینتالیسویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کیلی فورنیا میں آگ، 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

 
Wed 17 Aug 2016, 12:24:43
 
 
لاس اینجلس، 17 اگست امریکہ کے جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وہاں کے 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آگ نو ہزار ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔
ایک افسر نے کہا کہ کیجن درہ علاقے میں آگ پر قابو پانے کے لئے 700 فائربریگیڈ گاڑیوں کو لگایا گیا ہے
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکہ اپنے دو اہم اتحادی شیطانی ممالک اسرائیل اور سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ عالمی سطح پر اپنے دو اہم اتحادی شیطانی ممالک اسرائیل اور سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے اور ان کے جرائم کو عالمی سطح پر چھپانے کی ناپاک کوشش کرتا رہتا ہے لیکن اب امریکہ اپنی 28 صفحات کی رپورٹ میں سعودی عرب کے ان بھیانک جرائم کو بھی چھپانے کی کوشش کررہا ہے جو امریکی عوام پر کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج امریکہ نائن الیون کے سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ کے وہ 28خفیہ صفحات منظرعام پر لانے جا رہا ہے جن میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے اس واقعے میں سعودی کرداراور سعودی حکومت اور دہشت گردوں کے روابط کو بے نقاب کیا گیا ہے۔نائن الیون کے واقعے کی تحقیقات کے لیے امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی تحقیقاتی رپورٹ 2002ءمیں شائع کر دی گئی تھی مگر اس رپورٹ کے 28صفحات خفیہ رکھے گئے تھے، جن میں امریکی حکام کے بقول سعودی کردار کے متعلق انکشافات موجود ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین و دیگر حلقوں کی طرف سے ان صفحات کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس پر بالآخر آج اوبامہ انتظامیہ یہ کام کرنے جا رہی ہے۔ سی این این کا کہنا ہے کہ اب تک ان صفحات کو اس لیے خفیہ رکھا گیا تھا کہ سعودی عرب امریکہ کا قریبی اتحادی ہے اور امریکہ اسے ناراض نہیں کرنا چاہتا تھا۔سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں اس لیے حالیہ چند مہینوں میں ان کی طرف سے امریکی حکومت پر شدید دباﺅ بڑھ گیا تھا کہ ان صفحات کو منظرعام پر لایا جائے۔ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے ان صفحات میں رد و بدل کرکے انہیں قابل اشاعت بنایا ہے تاکہ سعودی عرب کو زیادہ غصہ نہ آئے۔ صفحات میں ضروری تبدیلیوں کے بعد امریکی انٹیلی جنس حکام، سکیورٹی فورسز اور محکمہ داخلہ نے انہیں شائع کرنے کی منظوری دے دی ہے جو آج کسی بھی وقت منظرعام پر لائے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان 28 صفحات کی اشاعت کے معاملے سے ظاہر ہوگیا ہے کہ امریکہ خود اپنے عوام سے بھی حقائق کو چھپا رہا ہے اور سعودی عرب کے دہشت گردانہ اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ

امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ

 

  • News Code : 760795
  • Source : shafaqna
Brief

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا اس کی ایٹمی تنصیبات پر ہوائی حملے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پیونگ یانگ کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ہوائی حملوں کا منصوبہ تیار کر رہا ہے - شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کو دشمنانہ تصور کیا جائے گا اور پیونگ یانگ نے ایسے ہر قسم کے اقدام کا مناسب جواب دینے کے لئے خود کو تیار کر لیا ہے-

شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے بعض علاقوں پر بمباری کر کے اس کی ایٹمی توانائیوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے-

گذشتہ مہینوں کے دوران پیونگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں شمالی کوریا پرحملے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں: پاک افغان کشیدگی جاری

طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں: پاک افغان کشیدگی جاری

 

  • News Code : 760799
  • Source : jang
Brief

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طور خم بارڈ ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین گزرگاہ شمار ہوتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے سبب پچھلے پانچ دن سے بند ہے۔ دونوں ملکوں کے تاجروں اور ٹرک مالکان نے احتجاج اور سرحد کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل تلاش کریں تاکہ ٹرکوں میں لدے سامان کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طور خم بارڈر کو بند کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملکوں کے تین سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سرحد پر گیٹ کی تنصیب کے معاملے کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے وہ تمام تعمیرات اپنے علاقے میں انجام دے رہا ہے۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اباما نے جنگ عظیم کی یاد تازہ کردی ، جاپانیوں کا اباما کا توھین سے استقبال

اوباما کی ہیرو شیما آمد کے خلاف مظاہرہ، جاپانیوں کے زخم ہرے ہو گئے

 

  • News Code : 756668
  • Source : shafaqna
Brief

جاپانی عوام کے امریکہ مخالف مظاہروں کے دوران ہیروشیما میں ایٹمی یادگار پر حاضری دینے والے صدر اوباما نے عذرخواہی کے بجائے، دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی دعوت دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز ہیرو شیما کے پیس میموریل پارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایٹمی بمباری پر معافی مانگنے کے بجائے کہا کہ وہ ہیرو شیما سے، دنیا کے تمام ایٹمی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیرو شیما جیسے واقعات کی روک تھام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہیرو شیما کی یاد کبھی ذہنوں سے محو نہ ہونے دی جائے۔

قبل ازیں امریکی صدر باراک اوباما جب ہیرو شیما کی ایٹمی بمباری کی یادگار پر پہنچے تو ہزاروں جاپانی شہریوں نے، گو اوباما گو کے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ پیس میموریل پارک میں موجود مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ہم تمہیں خوش آمدید نہیں کہتے، ہیروشیما سے چلے جاؤ ۔

مظاہرین نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر تمام ایٹمی ہتھیاروں کو فوری طور پر ختم کرنے کے حق میں نعرے درج تھے۔ ایک بنیر پر جاپان میں قائم تمام امریکی فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ درج تھا جبکہ ایک اور بینر پر لکھا تھا ہم فوجی اتحاد کو کسی نئی جنگ کے آغاز کی اجازت نہیں دیں گے۔ مظاہرے میں جاپانی عوام کے مختلف طبقات کے لوگوں کے علاوہ امریکہ کی ایٹمی بمباری میں مرنے والوں کے لواحقین اور متاثرین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے چھے اگست انیس سو پینتالیس کو جاپان کے شہر ہیرو شیما اور نو اگست کو ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی تھی جس میں دو لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ایٹمی بمباری میں دو لاکھ سے زائد بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے ملک ، کے صدر نے اپنے دورہ جاپان سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کے اس اقدام پر معافی نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بڑی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر کے لیڈران ہر قسم کے فیصلے کرتے ہیں، اور ان کے غلط یا صحیح ہونے کے بارے میں رائے قائم کرنا تاریخ دانوں کی ذمہ داری ہے۔

اکثر مبصرین کا خیال ہے کہ صدر باراک اوباما نے عذر خواہی کے بغیر ہیرو شیما کا دورہ کرکے ، جاپانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے اور ان کے پرانے زخم پھر سے ہرے ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali