شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۳ مطلب با موضوع «کشمیر» ثبت شده است

کشمیر وادی میں ماحول پرامن کرنا ضروری: کانگریس

 
نئی دہلی،12اگسٹ(ایجنسی) کانگریس نے کشمیر وادی کی موجودہ صورت حال کو انتہائی دباؤ اور المناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وہاں امن بحالی کے لئے شہریوں کے زخموں پر مرہم لگانے اور تحریک کر رہے لوگوں سے بات چیت کرکے کی ضرورت ہے.
کانگریس کے سینئر لیڈر  غلام نبی آزاد نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں کانگریس کی طرف سے سب سے پہلے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنی بات رکھی اور کہا کہ وہاں کے حالات میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے.
صورت حال کو معمول بنانے کی ذمہ داری حکومت کی بتاتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس سمت میں حکومت کی طرف سے جو بھی مثبت اقدامات کئے جائیں گے کانگریس اس کی حمایت کرے گی.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیر میں پاکستان کا جشن آزادی منائے جانے پر ہندوستان کو تشویش

 

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف تنظیمیں چودہ اگست کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پاکستان کا جشن آزادی منانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کم سے کم پچیس مقامات پر پاکستان کا یوم آزادی منائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے سیکورٹی فورس سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین نامی کشمیری گروہ کے کمانڈر برھان وانی کے قتل کے بعد سے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

ہندوستانی حکام نے ایک بار پھر کشمیر میں موبائل فون سروع معطل کر دی ہے اور لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری پرتشدد مظاہروں میں کم سے کم پینسٹھ افراد مارے جا چکے ہیں۔ سات ہزار کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے جن میں سیکورٹی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پنڈتوں کو مستقل رھائشگاہ نہیں دی جاۓ گی ۔ محبوبہ مفتی

 

سری نگر ، ۲۹؍مئی: (یواین آئی)  جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعلان کیا کہ وادی کشمیر میں مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ نہیں بلکہ ٹرانزٹ کالونیاں قائم کی جائیں گی جن میں دوسری برادریوں کے اراکین بھی رہیں گے۔ ہفتہ کو یہاں قانون ساز اسمبلی میں گورنر کے خطے پر شکریہ کی تحریک پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے محترمہ مفتی نے کہا کہ وادی میں مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لئے کوئی علیحدہ کالونیاں قائم نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا ’ صرف پنڈتوں نے کشمیر سے ہجرت نہیں کی بلکہ مسلمانوں اور سکھوں نے بھی‘۔ متحرمہ مفتی نے کہا ’ ہم نے واضح کردیا ہے کہ وادی میں قائم کی جانے والی ٹرانزٹ کالونیوں میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہیں گے‘۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایسی کالونیوں میں پچاس فیصد جگہ مہاجر پنڈتوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ باقی پچاس فیصد دیگر برادریوں بشمول مسلمانوں اور سکھوں کو فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جوں ہی پنڈت اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں گے تو وہ اپنے گھروں یا وادی میں دوسری جگہوں پر منتقل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا ’مجھے خوشی ہے کہ ہر کوئی بشمول علیحدگی پسند پنڈتوں کی کشمیر واپسی کے متمنی ہے‘۔محترمہ مفتی نے کہا ’ہم پنڈتوں کو نہیں کہہ سکتے ہیں کہ وہ وادی واپس آکر براہ راست اپنے گھروں اور دیہات جاکر وہاں رہائش اختیار کرے۔ کیونکہ ہمارے اپنے ورکر (وادی کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے کارکن) سری نگر میں محفوظ رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وادی میں پنڈت سرکاری ملازمین کی ایک اچھی تعداد ٹرانزٹ کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور اپنے آبائی دیہات کا دورہ بھی کرتے ہیں۔وادی کشمیر میں سینک کالونیوں کے قیام پر ہورہی تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ ریاستی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے پاس یہاں وادی کشمیر میں ایسی کسی کالونی کے قیام کے لئے کوئی اراضی ہی نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر وادی میں ایسی کسی کالونی کا قیام عمل میں لایا گیا تو وہ صرف اور صرف ریاست سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کے لئے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سینک بورڈ کا قیام 1965 ء میں عمل میں آیا اور بعد میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے بھی بحیثیت وزیر اعلیٰ بورڈ کی میٹنگوں میں شرکت کی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali