شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۳۴ مطلب با موضوع «اردو اخبار» ثبت شده است

سری لنکا میں سیلاب

 
سری لنکا،17مئی(ایجنسی) سری لنکا میں گزشتہ چند روز سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سری لنکا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے مرکز کے مطابق آٹھ افراد لاپتہ جبکہ نو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس مرکز کی طرف سے آج منگل کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 30 ہزار کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں تودے گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

22-23مئی کو ایران جائیں گے مودی

 
نئی دہلی،17مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی 22 اور 23مئی کو ایران کے دورے پر جائیں گے۔
سرکار ی اطلاع کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر اس دورے میں مسٹر مودی ملک کے اعلی ترین رہنما آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے اور ڈاکٹر روحانی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبدالہ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی رابطہ اور ڈھانچہ جاتی ترقی، توانائی، باہمی تجارت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایم سی ڈی ضمنی انتخابات : عام آدمی پارٹی کا جلوہ برقرار ، کانگریس نے سب کو چونکایا

 
نئی دہلی : دارالحکومت دہلی میں ایم سی ڈی کی 13 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج  آگئے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں 5 سیٹیں گئی ہیں جبکہ اسمبلی انتخابات میں کھاتہ بھی نہ کھول پانے والی کانگریس نے چار سیٹیں جیت کر سب کو چونکا دیا ہے ۔ بی جے پی تین سیٹوں پر جیت  حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے کھاتے میں گئی ہے ۔
بلی ماران ، نانک پورا ، تہہ کھنڈ، مٹیالا اور وکاس نگر سیٹ عام آدمی پارٹی نے اپنے نام کی ہے ۔ جبکہ کانگریس نے قمرالدین ، جھلمل، منیرکا اور کھچری پور سیٹ پر قبضہ جمایا ہے۔ بی جے پی کے کھاتے میں شالیمار باغ ، نوادا اور وزیر پور وارڈ کی سیٹیں گئی ہیں ۔ بھاٹی سے آزاد امیدوار راجندر تنور نے بازی ماری ۔
ضمنی انتخابات میں نمبر ایک بن کر ابھرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ کیجریوال نے دعوی کیا کہ وہ ایم سی ڈی انتخابات میں تمام سیٹوں پر کامیاب حاصل کریں گے ۔
ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

نیپال میں مدہیسوں کی پولیس سے جھڑپ، اولی نے تشدد کے خلاف خبردار کیا

 
کھٹمنڈو،17مئی(ایجنسی) نیپال کے نئے آئین میں اور حقوق اور نمائندگی کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کر رہے قریب 1،000 مدہیسوں اور دیگر اقلیتی گروپوں کے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی. وزیر اعظم کے پی اولی نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین پر تشدد ہوئے تو حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی.
یہاں نئے سرے سے شروع ہوئے مظاہروں کے تحت تقریبا 1،000 مظاہرین حکومت مخالف نعرے بازی لگاتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم انہیں پہلے روکا گیا. جب انہوں نے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہو گئی.
 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

آندھرا پردیش میں خشک سالی کی صورتحال کا مودی نے جائزہ لیا

 
نئی دہلی،17مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں آندھرا پردیش میں خشک سالی اور پینے کے پانی کی کمی کی صورت حال کا آج جائزہ لیا اور مائیکرو آب پاشی کے لئے ریاست کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ مہاراشٹر اور گجرات میں ڈرپ آب پاشی کے اقتصادی اثرات کا وسیع مطالعہ کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے خشک سالی کے اثر کو کم کرنے کے لئے چیک باندھوں کی تعمیر اور اسپرنکلر اکائیاں قائم کرنے کے ساتھ ہی لفٹ آبپاشی پروجیکٹ پھر شروع کیے ہیں۔
انہوں نے مائیکرو آب پاشی میں ریاست کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے سال 2022 تک 20 لاکھ ہیکٹر کے رقبہ میں مائیکرو آبپاشی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ اچھے تعلقات کا امکان نہیں

 
 
 
امریکہ کے صدارتی عہدے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے ان کے بیانات کے سبب انہیں تقسیم کرنے والا، بیوکوف، اور غلط قرار دے چکے ہیں، سے اچھے تعلقات قائم ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔
مسٹر ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اور انہیں بے وقوف قرار دینے کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر وہ برطانیہ آتے ہیں تو وہ ان کے خلاف پوری برطانوی عوام کو کھڑا کر دیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے ایک ٹیلی ویزن کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان اچھے تعلقات نہیں بننے والے ہیں
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

جمھوریت کی جیت

 
نئی دہلی،10مئی(ایجنسی) سپریم کورٹ کی جانب سے چہارشنبہ کو اسمبلی میں فلور ٹسٹ کو کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا. اسے مودی حکومت کے لئے واضح طور سے جھٹکا مانا جا رہا ہے جس نے ریاستی حکومت کو برخاست کر دیا تھا اور 28 مارچ کو صدر راج نافذ کر دیا تھا. کانگریس کے ترجمان اور سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے نامہ نگاروں سے کہا، '"فلورٹیسٹ کا نتیجہ جو بھی نکلے یہ بات واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اترپردیش اسمبلی میں ہونے والا فلور ٹیسٹ جمہوریت کی فتح ہے۔
واضح رہے کہ اس کے نتیجہ کا انکشاف کل سپریم کورٹ کرے گی ۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کسانوں کی مدد اور پلاسٹیک نوٹ

 
حکومت نے آج کہا کہ ملک کے شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی آمدنی میں فرق کو دور کرنے لئےہر مملکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور دیہی علاقے میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کے لئے دیہی پنچایتوں کو ہر سال 15 سے 20 لاکھ روپے الاٹ کئے جارہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے اب پنچایتوں کو سالانہ 15 سے 20 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں اور حکومت کسانوں کی آمدنی کو پانچ برسوں میں دوگنی کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کے بجٹ سال 14۔
 
 
حکومت نے آج کہا کہ جعلی کرنسی نوٹوں پر روک لگانے کے لئے نوٹوں میں سیکورٹی کے نئے نئے فیچر جوڑے جا رہے ہیں اور پلاسٹک نوٹ عمل میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
خزانہ وزیر مملککت جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرنسی نوٹوں میں حفاظتی اقدامات مسلسل مضبوط کیے جاتے ہیں۔
سرکاری سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں اس کے لئے ہمیشہ تحقیق جاری رہتی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

200000دستاویزات آن لائن پر ڈالے گے پنامہ کے

 
 
پنامہ پیپرس لیک معاملے میں سامنے آئے تقریباً دو لاکھ غیر ملکی کھاتوں کی معلومات کے سلسلے میں دستاویزات اب آن لائن کردئے گئے ہیں۔
پنامہ کی موساک فونیسکاکمپنی کے لاکھوں دستاویزا ت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طرح دنیا بھر کے دولت مند لوگ ٹیکس چوری کرنے اور پابندیو ں سے بچنے کے لئے غیرملکی کھاتوں کا استعمال کرتے ہیں۔
دستاویزات میں کئی سابق اور موجود ہ رہنماوں، سرکاری افسران، معروف شخصیات اور اسپورٹس کی دنیا کے افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات سامنے آئی تھی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پنامہ میں 259 پاکستانیوں کے نام

 
 
دنیا کے سب سے بڑے دستاویز افشاء کے پنامہ پیپر لیک معاملے میں پاکستان کے مختلف شعبوں سے جڑے 259 لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں۔
پاکستان کے اخبار 'دی ڈان' کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی صحافی یونین ( آئی سی آئی جے) کی جانب سے کل شام آن لائن جاری ہونے والی ڈیٹا بیس میں اس کا انکشاف ہوا۔
پنامہ پیپر لیک سے جڑے پاکستانیوں کے نام آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر دیئے گئے ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali