شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۸۲ مطلب با موضوع «اخبار عالم اسلام» ثبت شده است

شام؛ قلمون سے حمص تک وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی افواج نے اپنے متحدین بالخصوص روسی فضائیہ کی مدد سے مشرقی حمص کے مضافات میں وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں ابھی تک کئی گاوں اور بستیوں نیز اسٹریٹجک اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلے پر مشتمل ہزاورں مربع کیلومیٹر کے علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے خالی کرا لیا ہے۔ اس آپریشن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق فوج نے ان آپریشن میں کئی اسٹڑیٹجک اہمیت کے حامل علاقوں جیسے تپہ السیرتیل، تپہ الشہداء، تپہ ام طویقین اور المشتل کو خالی کرا لیا ہے۔

شامی افواج اور روسی فضائیہ کی داعش کے خلاف شدید بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی جاری ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق شامی افواج نے دمشق کے مضافات میں مشرقی قلمون کی پہاڑیوں سے حمص کے مضافات میں جنوبی تدمر تک وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجہ میں شام کے صحراوں سے مربوط التنف آپریشن کی جھڑپیں دمشق - بغداد - تدمر ہائی وے کے نزدیک جاری ہیں۔

شامی افواج نے گزشتہ دنوں علمی مرکز البحوث العلمیہ کو آزاد کراتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے ذریعے بنائے گئے اسلحوں کا ایک بڑا ذخیرہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔

شامی افواج نے چند روز پہلے ہی مشرقی حلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کیا ہے۔ فوج نے کئی علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے داعش کی آخری مضبوط پناہ گاہ مسکنہ شہر سے آٹھ کیلومیٹر کے فاصلہ پر ڈیرا ڈال دیا ہے۔

دوسری طرف تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے حمص شہر کے الزہراء علاقے اور زینبیہ کے نزدیک المستقبل چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

انسانیت پہلا مکتب ہے

 
سڈنی،10مئی (ایجنسی) آسٹریلوی پارلیمنٹ لاریسا واٹرس Larissa Waters آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں دودھ پلانے والی پہلی سیاستدان ہیں. سڈنی مرنگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، لاریسا واٹرس بائیں بازو گرین پارٹی سے وابستہ ہیں. پارلیمنٹ میں منگل کو ایک ووٹنگ کے دوران واٹرس نے اپنی دو ماہ کی بیٹی Alia Joyعالیہ جای کو دودھ پلایا.


ممبر پارلیمنٹ نے اپنے فیس بک پر کہا، "مجھے فخر ہے کہ میری بیٹی عالیہ وفاقی پارلیمنٹ میں دودھ پینے والی پہلی بچی بنی ہے. 

انہوں نے اسکائی نیوز سے کہا، "خواتین دنیا بھر میں پارلیمنٹ میں کام کر رہی ہیں، یہ ایک بڑی بات ہے کہ اب یہ پارلیمنٹ میں بھی ہو سکتا ہے." آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دودھ پلانے کی اجازت دی تھی، لیکن کسی ممبر پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں دودھ نہیں پلایا تھا.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بابری مسجد پر پھر ایک ری مارک

 
وشوہندوپریشد کے سابق صدر وشنو ہری ڈالمیا نے بابری مسجد کے معاملہ پر مسلمانوں کے ساتھ پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی مخالفت کی ہے اورحکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے حلف نامہ کے مطابق کارروائی کرے۔مسٹر ڈالمیا نے دعوی کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو برانچ نے اپنے فیصلہ میں مکمل تفتیش کے بعد یہ بات بالکل واضح کردی ہے کہ وہاں پہلے ایک مندر موجود تھا۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کمشیر میں ایک پولیس سے چھنّی لاش ملی

 
 
جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں آج صبح ایک فوجی کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔جب مقامی لوگوں کو یہ لاش نظر آئی تو لوگوں نے پولیس کو خبر دی اور تمیرا سندھا گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ۔مرنے والے کا نام عمر فیاض پارے بتایا گیا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

افغانستان کے یاک مدرسہ میں دھماکہ

 
 
کابل،9مئی (ایجنسی) افغانستان کے صوبے پروان میں واقع ایک مدرسے میں بم دھماکے سے افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا خیز مواد مدرسے کے ایک کمرہ جماعت میں چھپایا گیا تھا جس کا دھماکا آج صبح سویرے تدریس شروع ہونے کے فوراً بعد ہوا جبکہ اس وقت مدرسے میں پڑھنے والے بچے بھی وہاں موجود تھے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی بھی شامل ہیں جو پاریاں علماء مجلس کے سربراہ بھی تھے۔

افغان خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دھماکے میں 8 جاں بحق افراد کے علاوہ درجنوں دوسرے افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں لیکن اب تک ان کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایرانی پارلی منٹ نے حجت الاسلام عیسی قاسم کے لۓ مسلمانان عالم سے درخواست کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمات کو غیر منصفانہ اور ایک قوم کی آزادی کا قتل قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکردہ بحرینی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ حکومت بحرین کی بے بسی اور بحرینی عوام کی کامیابی علامت ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ بیان میں بحرین کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ امریکہ اور سعودی عرب کی ایما پر قا‏ئم کیا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔بیان میں بحرین کی شاہی حکومت اور سعودی عرب دونوں کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی اقدام کے منفی اور خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا گیا ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد منش انسانوں سے اپیل کی ہے وہ بحرین میں آمریت کے مخالف عوامی اور مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مذہب کی آزادی نکاح و طلاق کا کامل احاطہ کرتی ہے: سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ

 
 
مسلمانوں میں تین طلاق اور تعدد ازدواج ختم کرنے کے مطالبے کے تحت سپریم کورٹ میں حکومت ہند کی طرف سے اس تازہ عرضی کوآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مبہم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذہب پر چلنے کاتسلیم شدہ بنیادی حق تین طلاق کا احااطہ نہیں کرتا ۔ہندستانی مسلمانوں کے عائلی معاملات سے سروکار رکھنے کے مجاز بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ یہ عرضی بالکل ویسی ہی جیسے کوئی یہ نتیجہ اخذ کر بیٹھے کہ دستور ہند میں مندروں کو جو تحفظ دیا گیا ہے وہ مندر کے اندر پوجا کا احاطہ نہیں کرتا ۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی مذہب اپنے پیروکاروں کو مذہبی شناخت کے دائرے میں زندگی سے معاملات کا جو طریقہ بتا تا ہے ، مذہب پر چلنے کی آزادی ان سب کا کامل احاطہ کرتی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

برج خلیفہ کے پاس آتشزدگی

 
متحدہ عرب امارات کے دبئی شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال کے قریب واقع ایک زیر تعمیر رہائشی کمپلیکس فاؤنٹین ویوز میں لگی آگ پرفائر برگیڈ نے قابو پا لیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔یہ عمارت دبئی مال اور اس ہوٹل کے قریب واقع ہے جس میں 2016 میں آتشزدگی ہوئی تھی
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی اور امریکا دو جڑوا بھائی ۔۔۔۔ سعودی وزیر اور ٹرمپ کی ملاقات ۔۔۔۔ اسلامی 6 ممالک کو دھشتگرد کہا

 
امریکہ،15مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا میں ان کے معاون خصوصی و مشیر نے کہا ہے کہ نائب ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی 'تاریخ ساز ملاقات دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے نئے دور کانقطہ آغاز ہے۔'

نائب ولی عہد کے مشیر نے امریکی نشریاتی ادارے'بلوم برگ' کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا تفصیلی احوال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کو ایک بار پھر درست سمت میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیاسی، عسکری ، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں سمیت کئی دیگر امور میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امریکی صدرنے خطے کے مسائل کے بارے میں سعودی عرب کے اصولی موقف اور اس کے حل کے طریقہ کار کو توجہ اور انہماک سے سنا۔

ذرائع کے مطابق دورہ امریکا کے دوران سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں چھ ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پرشروع سے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب، امریکا کے اس فیصلے کو اسلامی ممالک پر پابندیوں کے ضمن میں نہیں لیتا بلکہ دہشت گردوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے موقف کا حامی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

صدر ٹرمپ مسلمانوں کا بہترین دوست : سعودی وزیر دفاع

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ، ولیعہد اور وزیر دفاع نے امریکی نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں اسے مسلمانوں کا بہترین دوست قراردیا ہے۔ امریکہ نواز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بیٹے ، وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان اور نئے امریکی صدر کی یہ پہلی ملاقات ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور سے متعلق گفتگو ہوئی۔محمد بن سلمان نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کو مسلمانوں کا حامی پایا ہے اور اخبارات اور ذرائع ابلاغ ٹرمپ کے بارے میں مبالغہ آرائی کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ ٹرمپ مسلمانوں کے بہترین دوست ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ٹمرپ بارہا اپنی تقریروں میں مسلمانوں کے خلاف کئی بار زہر اگل چکے ہیں اب معلوم نہیں کہ سعودی ولیعہد کے نزدیک وہ کونسے مسلمانوں کے بہترین دوست ہیں۔

.......

/169

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali