شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۸۲ مطلب با موضوع «اخبار عالم اسلام» ثبت شده است

حج تنازعے پر بات چیت کے لیے سعودی جائے گا ایرانی وفد8

 
 
تہران،21فروری(ایجنسی) ایران کا ایک سرکاری وفد اسی ہفتے سعودی دارالحکومت الریاض کا دورہ کررہا ہے جہاں وہ سعودی حکام کے ساتھ ایرانی عازمین حج کو حجاز مقدس بھیجنے کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ یہ دورہ سعودی عرب کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ سال کے اوائل میں تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر مشتعل مظاہرین کے حملوں کے بعد سے تنازعہ چلا آرہا ہے اور ایران نے گذشتہ سال اپنے شہریوں کو حج کے لیے حجازِ مقدس نہیں بھیجا تھا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 2015ء میں حج کے دوران میں منیٰ میں بھگدڑ کے واقعے پر سعودی عرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور یہ تجویز پیش کی تھی کہ سعودی عرب کے بجائے تمام مسلم ممالک کو مشترکہ طور پر تمام حج انتظامات کا بندوبست کرنا چاہیے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

حسینیۂ امام خمینی مین امام خامنہ ای کا درس خارج

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

حیدر العبادی نے موصل کے مغربی علاقہ پر حملہ کا اعلان کردیا

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم 'حیدر العبادی' نے اتوار کے روز ملک کے سب سے بڑے صوبے موصل کے مغربی علاقوں سے داعش کے دہشتگردوں کو نکالنے کے لئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیاہے۔


وزیراعظم العبادی نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج نینوا کے علاقے میں داخل ہورہے ہیں جس کے بعد مغربی موصل کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن حساس مرحلے میں داخل ہوگا.

انہوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شہریوں کو آزاد کرانے کے لئے پیشقدم ہیں.

یاد رہے کہ موصل پر داعش نے جون 2014 میں قبضہ کیا تھا اور موصل ہی میں داعش دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ ابوبکر البغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا.


۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے لۓ حذب اللہ کو خطرہ کھڑانا اپنے لۓ باعث افتخار کہا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے استقامتی تحریک کے کمانڈروں اور رہنماؤں کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے انقلابی اقدامات کو خراج عقیدت پیش کیا اور رہبرانقلاب اسلامی، ایرانی حکام اور عوام کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی-

حزب اللہ کے  سکریٹری جنرل نے جمعرات کی شام حزب اللہ کے کمانڈروں اور رہنماؤں منجملہ سید عباس موسوی، شیخ راغب حرب  اور عماد مغنیہ کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد موجودہ نسل اور آئندہ نسلوں کو، ان حقیقی رہنماؤں سے آشنا کرانا ہے کہ جنھوں نے کامیابی کے لئے فداکاری کا مظاہرہ کیا اور جنھوں نے صبر و اخلاص کے ساتھ دشمنوں کے خلاف بھرپور جنگ کی- 

انہوں نے اسرائیل کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکا میں ٹرمپ کے آنے کے بعد حزب اللہ کے سلسلے میں اسرائیل کا موقف اور زیادہ سخت ہو گیا ہے اور یہ غاصب حکومت، حزب اللہ کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے جبکہ یہ، حزب اللہ کے لئے فخر کی بات ہے- ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ، اسرائیل اور امریکا سے نہیں ڈرتی- 

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کا مقصد لبنانی عوام اور خاص طور پر حزب اللہ پر دباؤ ڈالنا ہے- انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک، لبنان پر صیہونی حکومت کی جنگ کے اخراجات بھی اسرائیل کو دینے کے  لئے تیار ہیں اور جس عرب ملک نے دو ہزار چھے میں لبنان پر اسرائیل کی جنگ مسلط کرنے میں صیہونی حکومت کی مدد کی تھی، اس کے اس اقدام کے ثبوت آج ہر دور سے زیادہ پختہ ہیں-

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ملکوں کی طرف سے اسرائیل کے لئے اس طرح کی حمایت کے باجود وہ جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکے گا- حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کے لئے لبنان یا غزہ پر جنگ مسلط کرنے سے کہیں زیادہ  یہ بات اور سوال اہم ہے کہ کیا وہ اس جنگ میں کامیاب ہو سکے گا اور صیہونی حکومت کے مقاصد پورے ہو سکیں گے؟ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت اور اس کی مقبولیت اور لبنان کے صدر میشیل عون کا محکم و استوار موقف، لبنان کی اصل طاقت ہے-

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

لعل شہباز قلندرکی مزار پر دھشتگردانہ حملہ ، 300 سے زاید شھید و مجروح

 ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقہ سہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر پرخونخوار وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 75 افراد شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئےہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزار میں دھمال جاری تھا اور اس کے احاطے میں سیکڑوں لوگ موجود تھے، دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے فوری بعد درگاہ میں مکمل طور پر دھواں پھیل گیا، دھماکے کے بعد مزار میں افراتفری مچ گئی ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں اب تک 75 افراد شہید ہوچکے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہیں جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ درگاہ لعل شہباز میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال سیہون، جامشورو اور حیدرآباد سمیت دیگر قریبی شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے۔ ادھر سندھ پولیس کے ترجمان نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور گولڈن گیٹ سے درگاہ میں داخل ہوا اور مزار میں دھمال کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے مزار میں زائرین کا رش تھا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے کمشنر حیدرآباد اور آئی جی سندھ کو بھی ٹیلی فون کرکے دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں، وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

افغانستان کا پاکستان کو کرارا جواب؛ دہشتگرد پاکستانی حکومت کی آستینوں میں چھپے ہوئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی حکومت نے لعل شہباز قلندرکے مزار پر دھماکے میں افغان سر زمین استعمال ہونے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان پر بےبنیاد الزام عائد کرنے کے بجائے اپنی آستینوں میں چھپے ہوئے وہابی دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرے۔ افغان صدر کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ پاکستان الزام لگانے کے بجائے اپنے ملک سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستا ن میں دہشت گردوں کے لیے محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں ،پاکستان کو اپنی سر زمین پر موجود دہشت گردوں سے نمٹنا چاہیے ۔ 
اطلاعات کے مطابق افغان صدر کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں افغان سرزمین استعمال نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی صاف نیت ثابت کردی ہے اور اب پاکستان کی باری ہے کہ اپنی سر زمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین ہمسائے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گا اور ہمیں امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کریں گے ۔ 
شاہ حسین نے کہا کہ پاکستان الزام لگانے کے بجائے اپنے ملک سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے اور اپنی آستینوں میں جھانک کر دیکھے کہ دہشت گرد کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ادھر افغانستان کی نیشنل ڈائریکٹو ریٹ آف سیکیورٹی کے سابق سربراہ امیر اللہ صالح نے الزام عائد کیا کہ لعل شہباز کے مزار پر دہشت گردی کا حملہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خود ہی اپنی سر زمین پر دہشت گردوں کے لیے محفوظ ٹھکانے بنائے۔ ذراغع کے مطابق دہشت گردی میں صرف وہابی دہشت گرد گروہ اور مدارس ملوث ہیں جبکہ پاکستانی حکومت بلا وجہ تمام اقلیتوں کو اس میں گھسیٹ رہی ہے۔

.......

/169

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

داعش میں شمولیت کے لئے مسلم نوجوانوں کی ذہن سازی کے الزام میں گرفتار امام کی ضمانت عرضی منظور

 
Sat 11 Feb 2017, 12:28:13
 
ممبئی کی سیشن عدالت نے آج یہاں گذشتہ برس کیرالا سے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس (داعش) میں شمولیت کے لئے مسلم نوجوانوں کی ذہن سازی کے الزامات کے تحت گرفتار ایک مسجد کے امام کو15 ہزار روپئے نقد ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے کیونکہ متعین کردہ مدت(18 دنوں) میں استغاثہ ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل نہیں کرسکا جس پر جمعیتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے ایڈوکیٹ شریف شیخ نے عدالت میں ضمانت عرضداشت داخل کردی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خصوصی این آئی اے عدالت کے جج وی وی پاٹل نے ملزم مولانا حنیف تھوٹیمال(حنیف ٹی) کو کرینمل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 167(2) کے تحت ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کے لیئے اکسانے کے الزامات کے تحت ڈاکٹر ذاکر نائیک کی غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایف کے ملازمین ارشی قریشی ، عبدالراشید عبداللہ ، رضوان خان اور مولانا حنیف کوپولس نے گرفتار کیا تھا ، حالانکہ کل ملزمین ارشی قریشی اور عبدالرشید عبداللہ قریشی کے خلاف تحقیقاتی دستہ نے فرد جرم داخل کی ہے لیکن ملزم مولانا حنیف کے خلاف تحقیقاتی دستہ فرد جرم داخل کرنے میں ناکام رہا جس کافائدہ آج ملزم مولانا حنیف کو ملا۔

ملزم کو ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم ہونے کے بعد جمعیت علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ ملزم کو کیرالا سے ممبئی گرفتار کرکے لایا گیا تھا جس کے بعد ملزم نے آرتھروڈ جیل سے بذریعہ دیگر ملزم جمعیت کو پیغام بھیجا تھا کہ اسے اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے نیز وہ ایک مسجد میں امامت کرتا ہے اور اس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی وہ ارشی قریشی و دیگر ملزمین کو جانتا ہے۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ پیغام موصول ہونے کے بعد جمعیت علماء کے وکلاء ایڈوکیٹ شاہد ندیم اور ایڈوکیٹ چراغ شاہ نے ملزم سے آرتھرروڈ جیل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد سے ہی ملزم کو ضمانت پرر ہا کئے جانے کی کوشش ہورہی تھی اور اس سے قبل ملزم کی ضمانت عرضداشت ایک مرتبہ مسترد ہوچکی تھی لیکن جمعیت کے وکلاایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ متین شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ رازق شیخ، ایڈوکیٹ ارشد دیگر کی مسلسل کوششوں اور مقدمہ پر گہری نظر ہونے کی وجہ سے آج ملزم کی تکنیکی بنیادوں پر ضمانت عرضداشت منظور ہوگئی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کہیں طریقوں سے آپ ووٹ ڈال سکتے ہیں

 
یوپی میں پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کی 73 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں تو آپ کے پاس ووٹر شناختی کارڈ رہنا ضروری ہے۔ اگر کسی وجہ سے آپ کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے تو گھبرائیں نہیں، دوسرے شناختی کارڈ کے ساتھ بھی آپ اپنے ووٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے صرف آپ کے پاس یہ 12 شناختی کارڈ میں سے کوئی ایک ہونا چاہیے۔ ان میں سے کوئی ایک آپ ووٹ ڈالتے وقت ضرور لے جائیں۔ اس کے بعد آپ آرام سے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس نہیں ہے ووٹر شناختی کارڈ تو گھبرائیں نہیں، ایسے ڈالیں اپنا ووٹ

ڈرائیونگ لائسنس

آدھار کارڈ

پین کارڈ

منریگا جاب کارڈ

تصویر پر مشتمل پنشن دستاویزات

بینکوں اور ڈاک خانوں کے فوٹو پر مشتمل پاس بک

آر جی آئی اور این پی آر کے اسمارٹ کارڈ

لیبر وزارت کی یوجنا کے صحت بیمہ اسمارٹ کارڈ

سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو جاری کئے گئے تصویر پر مشتمل سروس شناختی کارڈ

۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری مستند تصویر ووٹر پرچی

ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، قانون ساز کونسل کے اراکین کے جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی عرب کو امریکا کی ٹروریسٹی کمک

 


     

اہل یبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی معروف اخبار واشنگٹن ٹائمز  نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے ہتھیاروں کے ایک بڑے پیکج کی جلد منظوری دے رہی ہے۔
 اس بات کا انکشاف واشنگٹن ٹائمز نے اپنی اشاعت میں امریکی حکام اور کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے تیس کروڑ ڈالر مالیت کی گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی اور بحرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کی جلد منظوری دینے والی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکی ہتھیاروں کا ایک پرانا گاہک ہے بلکہ چند ہفتے قبل اس نے اسرائیل سے بھی سینکڑوں ملین ڈالر مالیت کے ڈرون طیارے خریدے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

نوازشریف کی جانب سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مبارکباد

 

۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون پرانقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔

صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں انقلاب اسلامی کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں بہترین موقع قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کو برادر اور دوست ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے صدرروحانی کو علاقائی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اکو تعاون تنظیم کی پیشرفت اور ترقی میں بنیادی اوراہم کردار ہے۔

۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali