شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۸۲ مطلب با موضوع «اخبار عالم اسلام» ثبت شده است

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا دنیا کے ۱۴۰ ممالک کے شیعوں سے رابطہ ہے: آقائے اختری

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تاسیس کی چھبیسویں سالگرہ کے ایام میں اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کی۔
اس پریس کانفرنس میں حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی گزشتہ ۲۶ سالوں کی خدمات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہم نے اس سے قبل بھی مختلف مناسبتوں سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور عرض کیا ہے کہ یہ شیعوں کا ایک ایسا واحد ادارہ ہے جس کے  دنیا کے مختلف ممالک سے ۷۰۰ سے زیادہ علمی اور سماجی شخصیات رکن ہیں اور یہ ادارہ گزشتہ ۲۶ سال سے اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی وسعت کو بیان کرتے ہوئے کہا: آج ہم دنیا کے تقریبا ۱۴۰ ممالک کے شیعوں سے رابطہ میں ہیں ۳۶۰ ادارے ہم سے منسلک ہیں اور اس کے علاوہ اور بہت ساری غیر شیعی بلکہ غیر مسلم شخصیات بھی ہمارے ساتھ دوستانہ روابط رکھتی ہیں اور ہم مشترکہ اہداف کے تحت ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
 اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اسمبلی کے اہداف و مقاصد کو گنواتے ہوئے کہا: شیعوں کے ثقافتی اور سماجی فلاحی امور کا فروغ، دنیا کے مختلف ممالک میں اہل بیت(ع) کے پیروکاروں اور شیعوں کے ساتھ دینی امور میں تعاون اور اہل بیت(ع) علیہم السلام کی تعلیمات کی نشر و اشاعت ہمارے بنیاد اہداف و مقاصد میں شامل ہے۔
 انہوں نے مزید کہا: ہمارا ایک مقصد، مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدلی کی فضا قائم کرنا ہے اور یہ وہ کام ہے جس کی امام خمینی (رہ) نے بنیاد رکھی اور ان کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے تاحالا اسے محفوظ رکھا اور یہ درحقیقت ایک قرآنی اصل ہے جس پر تمام مسلمان بھی متفق ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے کہا: اسمبلی کے اہداف میں سے ایک ہدف مظلومین اور مستضعفین کی حمایت، پشت پناہی اور ان کا دفاع ہے خاص طور پر مسلمانوں اور شیعوں میں جو قومیں مظلوم واقع ہوئی ہیں ان کی بھرپور حمایت ہے۔
انہوں نے اسمبلی کی ثقافتی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے تاہم دوہزار عناوین پر مشتمل کتابیں دنیا کی ۵۸ زندہ زبانوں میں ترجمہ کی صورت میں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ 
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: اسمبلی نے مجازی فضا سے بھی بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اور متنوع ویب سائٹس لانچ کی ہیں اور سافٹ ویئر تیار کئے ہیں جن میں ۷۰ ہزار دینی سوالات و جوابات پر مشتمل پانچ زبانوں میں ’’مفتاح‘‘ اور ۲۴ زبانوں میں خبر رساں ایجنسی ’’ابنا‘‘ کا نام لیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے عاشورا اور اربعین کے موقع پر اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اسمبلی کی جانب سے دنیا بھر ہونے والی عزاداری اور کربلا کی اربعین مارچ میں ثقافتی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے عاشورا بین الاقوامی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو منظم طور سے مذہبی تنظیموں اور مساجد کے ساتھ تعاون برقرار کرے گا۔  
 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

آل خلیفہ کے مزدوروں کے ہاتھوں تین بحرینی نوجوان شہید

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ کے مشرقی علاقے میں تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

’’رضا الغسرۃ‘‘ ۲۹ سالہ، محمود یوسف حبیب حسن یحیی‘‘ ۲۲ سالہ اور ’’مصطفیٰ یوسف عبد علی‘‘ ۳۵ سالہ گزشتہ روز جمعرات کو منامہ کے مشرقی علاقے بندر خلیفہ میں آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں چلائی گئی گولی میں شہید ہو گئے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین افراد گولی کے ذریعے جانبحق اور سات گرفتار ہو چکے ہیں۔
بحرینی پولیس کے سربراہ طارق حسن نے ان افراد کو پولیس پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بحرینی عوام نے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کر کے آل خلیفہ کے اس تشدد کی مذمت کی۔
مظاہرے کرنے والوں نے شہیدوں کی تصویروں کو ہاتھوں میں لیا ہوا تھا جبکہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔


۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

 

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار میں بم دھماکے کے نتیجے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی اداروں کی غفلت کے باعث ملک کی تاریخ میں ایک اور سیاہ واقعہ کا اضافہ ہوا۔ حکومت پرامن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ پاراچنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا نہ دی جائے۔ ایک طرف پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے پارا چنار کی عوام کو ریاسی جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گرد عناصر پرامن شہریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا حکومتی دعوے محض طفل تسلیاں ثابت ہو رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر ایک بار پھر متحرک ہو رہے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے واضح طور پر اس امر کی تصدیق کی ہے کہ شام سے بھاگنے والے داعش اور کالعدم جماعتوں کے دیگر عسکریت پسند افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہے۔ ملک کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کو بروقت موثر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں معمولی سی غفلت وطن عزیز کو سنگین خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی پشت پناہوں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، تب تک دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکتیں۔ دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے تدارک کے لئے بے رحمانہ آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کچلنے کے لئے ضرب عضب کو پوری قوت سے اہداف کی طرف بڑھنا ہوگا۔ ملک دشمن عناصر کے ساتھ معمولی سی لچک نہ صرف ان کے حوصلوں کو تقویت دے گی بلکہ ملک کی سالمیت و بقا کے لئے بھی خطرہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جس مقصد کے لئے تشکیل دیا گیا تھا، اسے اس مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا رہا۔ دہشت گردی کا خاتمہ تبھی ممکن ہے، جب عسکری و سیاسی قوتیں ایک پیج پر ہوں گی۔ ضرب عضب کی مکمل کامیابی کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل انتہائی ضروری ہے۔ علامہ ناصر عباس نے شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہداء کے وارثوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عراق: پارلیمنٹ میں امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کے بل کی منظوری

 

شیعت میڈیا ڈاٹ نیٹ: عراق کی پارلیمنٹ نے عراقی شہریوں کے امریکہ کے سفر پر پابندی کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام پر جوابی اقدام عمل میں لائے جانے کے بل کو منظوری دیدی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستّائیس جنوری کو ایک آرڈینینس جاری کر کے ایران، عراق، شام، یمن، سوڈان، لیبیا اور صومالیہ کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کے اس فیصلے کے خلاف عراق کی پارلیمنٹ کے جوابی اقدام عمل میں لائے جانے کے بل کی منظوری دی ہے۔

اس بل کی بنیاد پر عراق کی حکومت بھی امریکی شہریوں کے بارے میں ویسا ہی اقدام عمل میں لانے کی پابند ہو گی۔

عراقی پارلیمنٹ نے عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے اہانت آمیز اقدام کے خلاف موقف اختیار کریں۔

دریں اثنا عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے پیر کے روز ایک بیان میں عراقی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق خود دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے اور عراقیوں کے بارے میں امریکی صدر کا ایسا فیصلہ حیرت انگیز ہے۔

- See more at: http://urdu.shiitemedia.net/13057#sthash.R2nbOOMM.dpuf

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

حسین آباد ٹرسٹ نے جاری کیا تُگلکی فرمان، چھوٹے امام باڑے میں نہیں ہونے دیا یوم ِ حجاب،

 

چھوٹے امام باڑے کے گیٹ پر ہونے والے اس مذہبی کام کو وقف کئے گئے چھوٹے امام باڑے میں ہونے سے روکنا بہت ہی افسوسناک کام ہے، آس پاس کے علاقے سے آئی خواتینوں میں غم و غصہ تو ہے ہی ساتھ ہی ساتھ اسے تاناشاہی فرمان بھی مانا جا رہا ہے ، ٹورسٹو کے لئے تفریح گاہ بن کر رہ گئے ئیں ہمارے امامباڑے،

غور طلب بات یہ ہے کی اب چھوٹے امام باڑے کے دروازے مذہبی کام کرنے کیلئے بند اور سیاحوں کے گھومنے کے لیے کھلے ہیں، سیٹ لگا کر فلم بنانا وغیرہ کام کے لئے مذہبی امام باڑے استعمال ہوتے یہ بہت افسوسناک ہے،

نگگو فاطمہ نے کہا حجاب سے متاثر ہو کر ہی دوسرے مذہب کے لوگ حجاب اپنانتے ہے ہم کو دلی صدمہ ہوا ہے، پوری دنیا میں حجاب پر پابندیاں لگائی جا رہی ہے اور یہاں چھوٹے امام باڑے لکھنؤ میں ورلڈ حجاب ڈے کو کرنے سے روکا جا رہا ہے یعنی حجاب پر پرپابندی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے اس کی خواتینوں نے سخت مخالفت کی ہے.

روبی زیدی نے سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے حسین آباد ٹرسٹ کے ذمہ داروں کو ختاوار ٹھہراتے ہوے کہا کہ وقف کی املاک سے صرف پیسہ کمایا جا رہا ثواب ء جاریا کرنے سے روکا جا رہا ہے، حسینی وقف پر مذہبی کام پر پابندی لگانا بہت ہی افسوسناک ہے .

نگار فاطمہ نے آنسو پوچھتے ہوے کہا کہ ہمارا دل بہت روتا ہے جب امام باڑے میں ہم سیاحوں کو تفریح کرتے اور نازیبا فوٹو کھیچتے ہوے دیکھتے ہیں، وقت کے امام سے ہم کس طرح نظریں ملا پائیں گے جب کہ ہم کھلی آنکھوں سے ان کی املاک کی بےحرمتی دیکھ رہے ہیں .

نشاط فتما نے حسین آباد ٹرسٹ کے تگلکی فرمان کی سخت الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا مجلس ماتم اور مذہبی کام کے لئے ہم لوگوں کو اجازت لینے کی نہیں بلکہ پوری آزادی دی جائے، امام باڑے ہماری درسگاہ ہیں اور ہم کو ہماری درسگاہ میں جانے سے نہ روکا جائے.

راجرانی نے کہا کہ حسین آباد ٹرسٹ کے اس تاناشاہی فرمان سے ہم کو بہت صدمہ ہوا ہیں، پتہ ہوتا کی ٹرسٹ ہمیں حجاب ڈے نہیں مانانے دے گا، تو ہم اپنے پاس والی قریبی مسجد میں ورلڈ حجاب ڈے دھوم دھام سے مانتے.

شگفتہ فاطمہ نے کہا ہمیں جان کر حیرت هوئی اور بہت زیادہ دھکا بھی لگا، حسین آباد ٹرسٹ نے کیوں کر نہیں مانانے دیا ورلڈ حجاب ڈے، اس کے پیچھے حسینی مال پر قبضہ کی سازش تو نہیں.

1 (1)

Prev1 of 16
Use your ← → (arrow) keys to 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

آل خلیفہ حکومت کے مظالم پربین الاقوامی برادری کی خاموشی شرمناک ہے

  •  پیر, 23 جنوری 2017 08:11
  •  
 
آل خلیفہ حکومت کے مظالم پربین الاقوامی برادری کی خاموشی شرمناک ہے
 

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے عالمی برادری سے آل خلیفہ کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ نہتی بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے جرائم پر خاموشی شرمناک ہے، شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں حال ہی میں آل خلیفہ کے ہاتھوں تین مقتول بحرینی نوجوانوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت الاوفاق کےصدر ’’حجت الاسلام داہی ‘‘نے کہاکہ مثالی جذبے کےساتھ ملت بحرین نے آل خلیفہ کے اس گھنا ؤنےجرم کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہاکہ تین نوجوانوں کا قتل بحرین میں سیکورٹی اورعدالتی بدامنی کی علامت ہے، انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ رژیم کے سیکورٹی کارندے جو شہریوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے اہل نہیں ہیں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اسطرح کے وحشیانہ اقدامات پر اُتر آئے ہیں، آل خلیفہ کا سیکورٹی نظام انتہائی کمزور اورذاتی مفادات اورنسل کشی پر مبنی ہے۔

انہوں نے انقلابی نوجوانوں کے قتل کو ایک حشیانہ جرم قراردیتے ہوئے کہاکہ اسطرح کےاقدام سے ملک میں منصفانہ عدالتی نظام کے قیام کیلئے قومی تحریک کی راست بازی ظاہر ہوتی ہے، موصوف بحرینی عالم دین نے کہاکہ ہمارا بین الاقوامی برادری سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے جرائم کا احتساب کریں ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی عرب دنیا میں دہشت گردی کا بہت بڑا کیمپ / میزائل تجربات ، ایرانی قوم کے اقتدار کا مظہر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عراق، شام، یمن اور ل

آیت الله سید احمد خاتمی امام جمعه موقت تهرانیبیا میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت پر سعودی عرب کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں دہشت گردی کا بہت بڑا کیمپ ہےجہاں سے پوری دنیا میں وہابی دہشت گردوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عراق، شام، یمن اور لیبیا میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت پر سعودی عرب کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں دہشت گردی کا بہت بڑا کیمپ ہےجہاں سے پوری دنیا میں وہابی دہشت گردوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر مٹھی بھر جاہل اور نادان افراد حکومت کررہے ہیں جو وہابی دہشت گردوں کی تربیت کرکے انھیں دنیا کے مختلف ممالک میں روانہ کرتے ہیں وہابی دہشت گرد اداروں اور تنظیموں کے اکثر رہنماؤں اور کمانڈروں کا تعلق سعودی عرب سے ہے حتی 11 ستمبر کے واقعہ میں بھی 15 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کے ہاتھوں اب تک ہزاروں امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی 7 اسلامی ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں کی فہرست میں سعودی عرب کا نام شامل نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب کا اسلام امریکی مرضی کا اسلام ہے حالانکہ امریکہ کی پابندیوں کی زد میں آنے والے 7 اسلامی ممالک میں ایک بھی امریکی شہری ہلاک نہیں ہوا کیونکہ حقیقی اسلام کسی انسان کی گردن کاٹنے کی اجازت نہیں دیتا ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ دشت گردی کیمپ نامی کتاب میں ایسی 89 اسناد موجود ہیں جن میں ٹھوس شواہد پیش کئے گئے ہیں کہ سعودی عرب میں باقاعدہ وہابی دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام ٹھوس شواہد کے باوجود سعودی عرب کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں اور الزام کی انگلی دوسروں پر اٹھا رہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ کو سعودی عرب کے امریکی اسلام سے کوئی مشکل نہیں بلکہ اس کی دشمنی خالص اسلام سے ہے جو دنیا کو رحمت اور محبت کا پغام پہنچاتا ہے جبکہ سعودی عرب کا وہابی نظریہ اور امریکہ کا نظریہ یکساں ہے دونوں کےنظریات میں انسان کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ فلسطین اور یمن پر اسرائیل اورسعودی عرب کے وحشیانہ ، بہیمانہ اور بھیانک جرائم کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

خطیب جمعہ نے ایران کے میزائل تجربات کو ایران کے استقلال اور اقتدار کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یہ چاہتے ہیں کہ اگر ایران خالی ہاتھ ہوجائے اور وہ ان کے لئے آسان لقمہ بن جائے لیکن ایران کا میزائل سسٹم ایران کے اقتدار ، استقلال اور قومی وقار کا مظہر ہے دنیا کے اس جنگلی نظام میں ہر کوئی غریب ملک پر سینہ تان کے سوار ہوجاتا ہےلہذا ملکی اور قومی دفاع کے لئے ہمارے پاس بھی کچھ نا کچھ ہونا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی نے ہمیں عزت، استقلال ، آزادی اور علمی پیشرفت و ترقی کا درس دیا ہے اور انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے اندر تازہ روح پھونکی ہے اور قوم کے اندر امید و اعتماد کی روح کو پائدار بنانے کے سلسلے میں ہمیں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے میں 3 افراد شہید و زخمی

 

YAMANیمن پر گذشتہ دو برس سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ہزاروں بے گناہ یمنی عرب شہید اور زخمی ہوگئے سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ ہوائی حملے میں 3 یمنی شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر گذشتہ دو برس سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ہزاروں بے گناہ یمنی عرب شہید اور زخمی ہوگئے سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ ہوائی حملے میں 3 یمنی شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے علاقہ آل حجلان میں بمبماری کرکے تین بےگناہ یمنی شہریون کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ ادھر صوبہ تعزی میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی رعب کے کرائے کے فوجیوں پر بھی کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مسجدالاقصی پر غاصب صیہونیوں نے پھر کیا حملہ

on: 

صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق تین سو ستّر سے زائد صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق انتیس جنوری سے دو فروری تک صیہونی آبادکاروں نے اسرائیل کی اندرونی سلامتی کی تنظیم شاباک اور صیہونی پولیس اہلکاروں کی مدد و تعاون سے کئی بار مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا اور مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہ صیہونی جارح جمعے اور ہفتے کو چھوڑ کر روزانہ باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی میں داخل ہوتے ہیں اور باب السلسلہ کی طرف سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اس طرح یہ صیہونی آبادکار، اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

صرف جنوری کے مہینے میں صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے ایک ہزار سات سو پندرہ واقعات درج کئے گئے ہیں۔

غاصب صیہونی، اس مسجد کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے یہودیوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور غاصب صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہی انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

موصل داعشی جلاد’’ابوسیاف ‘‘واصل جہنم

 

شیعت میڈیا ڈاٹ نیٹ: بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خونخوار جلاد ” ابو سیاف ” ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے موصل کے مغرب میں داعشی جلاد کو موصل کے مغرب میں واقع علاقہ الدواسہ میں چاقو کے حملے میں ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابو سیاف اب تک داعش مخالف 100 افراد کی گردنیں کاٹ چکا تھا ۔ عراق فورسز نے موصل کے مشرقی حصے کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور موصل کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

- See more at: http://urdu.shiitemedia.net/13048#sthash.0SvCqywy.dpuf

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali