شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۸۲ مطلب با موضوع «اخبار عالم اسلام» ثبت شده است

الجزائر میں القاعدہ کے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

الجزائر میں القاعدہ کے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

 

  • News Code : 752884
  • Source : mehrnews
Brief

الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الجزائر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع وادی سوف میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ملا ہے جس میں 131 جنگی ہتھیار 11 میزائل، 117 کلاشنکوف کے علاوہ دیگر جنگی سامان شامل ہے۔ الجزائر کی فوج نے اس کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

.......

/169

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عراقی فوج اور رضاکار فورس نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے مشرقی فلوجہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔

عراق؛ فلوجہ میں عراقی فوج کی پیشقدمی، کئی علاقے اور آزاد+تصویریں

 

  • News Code : 752965
  • Source : ابنا خصوصی
 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورس نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے مشرقی فلوجہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عراق فوج نے فلوجہ کے علاقے بحیرات اور روفہ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
واضح رہے کہ فلوجہ میں فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ، جمعرات کو شروع ہوا جب کہ اس سے پہلے عراقی فوج جنوبی فلوجہ کے علاقے البو خمیس، البو خالد، البوعاصی اور البو مناحی کو آزاد کروا چکی ہے۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

رہبر انقلاب اسلامی نے معاشرے کی سماجی اور اخلاقی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیا

 

  • اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امن و امان کے بغیر لوگوں کی روز مرہ زندگی، ملک کی سائنسی ، علمی اور اقتصادی سرگرمیاں نیز حکومت نہیں چل سکتی ۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ استقامتی معیشت کے حوالے سے کوئی بھی کام اور اندرونی صلاحیتوں پر منحصر پاکیزہ معیشت کا قیام بھی امن و سلامتی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

  •  

رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بدامنی کی جڑوں کی تلاش کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ، پولیس کے اعلی افسران میں کردار کی سلامتی، باریک بینی اور احساس ذمہ داری کا وجود اور وزیرداخلہ کا پدارانہ سلوک ، ایسا ماحول فراہم کر رہا ہے جس سے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیاد فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کے ذہنوں میں پولیس کا مثبت تصور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بے رحمی سے پاک طاقت ، اندرونی سلامتی، بروقت کاروائی، عوام سے محبت اور ان کی مدد اور قانون کی پاسداری ایسے عوامل ہیں جن کے ذریعے پولیس کے تصور کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سینتیس سال سے جاری دشمن کی کوششوں کے باوجود ایران کی ترقی کے عمل کو بہترین اور دائمی قرار دیا اور واضح کیا کہ ، اسلامی حکومت نے عوام کی حمایت سے دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دی ہے اور ملک میں مایوسی، بد اعتمادی اور اختلافات پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو محفوظ رکھیں کیونکہ قوم کی تقسیم، بٹوارہ، اور پولارائزیشن ایسی کاری ضربیں ہیں جو دشمن ہم پر لگانا چاہتا ہے۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ڈاکٹر ولایتی: ایران اور عربوں کے باہمی تعلقات کے بارے میں سعودی عرب غلط فہمی کا شکار

مئ 8, 2016 - 4:10 PM

  • News Code : 752901
  • Source : mehrnews
Brief

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس غلطی فہمی میں مبتلا ہے کہ ایران کی نسبت اس کے عرب ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں حالانکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ ہماری کوئی مشکل نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس غلطی فہمی میں مبتلا ہے کہ ایران کی نسبت اس کے عرب ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں حالانکہ ہماری خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ کوئی مشکل نہیں ہے۔ ولایتی نے کہا کہ ایران کی کسی بھی عرب ملک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہے شام اور عراق میں فوجی مشیروں کی حد تک ایران کی موجودگی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پرہے لہذا شام اور عراق میں ایران کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے ۔ ولایتی نے حلب میں جاری لڑائی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حلب شام کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس شہر کی آزادی اور اس کی تعمیر شامی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایک اھم شخص پاک میں شھید

تصویری رپورٹ؛ کراچی میں اہم شیعہ سماجی رہنما دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید

 

  • News Code : 752876
  • Source : ابنا خصوصی
 شہر قائد میں دہشت گردوں نے معروف سماجی کارکن اور سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب خرم ذکی پر ہوٹل میں تین مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر خرم ذکی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کرگل میں جشن بعثت رسول(ص)، ایران سے خصوصی مہمانوں کی شرکت

کرگل میں جشن بعثت رسول(ص)، ایران سے خصوصی مہمانوں کی شرکت+ تصاویر

 

  • News Code : 752600
  • Source : ابنا خصوصی
خصوصی مہمان نے کرگلی قوم کو ولایت مداری ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ولی الامر المسلمین کی سرزمین سے پیغام سلام پہونچایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر کرگل میں سالہاے گذشتہ کی طرح اس سال بھی بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں جناب حجة الاسلام آقائی سید حسین میر واعظ ٹاون کی صدارت اور مولانا سجاد کلیم کی نظامت میں برگذار ہوئی اس محفل میں اسلامی جمہوری ایران سے آئے ہوے دو اسلامی اسکالر و سماجی کارکن نے بھی شرکت کی محفل جشن صبح دس بجے  جناب سجاد طالب علم دارالقرآن منجی گوند کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوئی  اس کے بعد استاد مطہری اسکول فوکر جناب شیخ مسلم صادقی نے نعت رسول مقبول پڑھی اور اس کے بعد جناب ایم ایل اے کرگل و آئی کے ایم ٹی کے بنیادی ممبر جناب الحاج  اصغر علی کربلائی نے تقریرکی۔ کربلائی صاحب پانچ مہینہ کے بعد مومنین سے ملے تھے اور مومنین اُن کی دلربا و سبق آموز تقریریں سُننے کے خواہاں تھے ۔ کربلائی صاحب نے بعثت ومعراج کے فلسفہ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوے مومنین کو اہداف بعثت کا تذکرہ کیا  اُنہوں نے کہا حضور اکرم ۖ اپنے قوم کو بیداری  کا درس دینے کیلئے مبعوث ہوے تھے ۔ حضوراکرم ۖ  کا اولین ترجیحی کام دین وقوم سے ہمدردی ہے ۔جس کی بنا پر سارے عالم کے مستضعفین کے دل جیتنے  میں کامیاب ہوے ۔کربلائی صاحب نے ہمدردی کے نمونہ میں جان ومال فدا کرنے والے افردا کی مثال پیش کی اور مومنین سے  مالی امداد اور خمس و زکواة کی آدیگی کا مشورہ دیا ۔ جناب ا یم ایل اے نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی بہترین کارکردہ گی کا بیان کرتے ہوے کہا کہ آج کرگلی قوم کا نام پورے ہندوستا ن بلکہ ہندوستان سے باہر بھی ایک بیدار اور غیور قوم کے نام سے جانا جاتا ہے تو یہ صرف آئی کے ایم ٹی کے کارکنوں کی کارکردہ گی کا اثر ہے ۔ اس کے بعد مہمان عزیز جناب حجة الاسلام آقائی برائتی نے غیور قوم  سے خطاب کیا ۔ مہمان نے کرگلی قوم کو ولایت مداری ہونے پر مبارک باد پیش کیا اور ولی الامر المسلمین کی سرزمین سے پیغام سلام پہونچایا ۔آقائی برائتی نے کہا کہ میں نے کرگل کا نام بارہا سنا  تو تھا لیکن دیکھا کھبی نہیں تھا اور دل ہی دل میں کرگلی قوم سے ملنے کا عشق بڑھتا چلا جا رہا تھا ۔ اور آج خدا لاکھ لاکھ شکر کرتا ہوں کہ میرا  اپنا آرزو پورا ہوا ۔ مہمان عزیز نے قوم کرگل کو امام خمینی کے سچے عاشق ہونے پرمبارک باد پیش کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ امام اُمت نے حضور اکرم ۖ کی طرز زندہ گی پر زندہ گی گذاری اور جناب رسالت ماب کی طرح یتیمی میں قوم کا علمدار بننے کا شرف ملا ۔امام اُمت کا عقیدہ یہ تھا کہ جو بھی اللہ کیلئے کام کرے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے ہیں۔ مہمان عزیز نے امام حسین کی اسلام کی تئیں دی گئی قربانیوں کوہمارے لیئے نمونہ عمل بتایا گیا اور زور دار آوازوں میں لبیک یا حسین لبیک یا زھراء لبیک یا زینب لبیک یا خمینی لبیک یا خامنائی کا نعرہ لگایا جس کا جواب اہل محفل نے یک زبان ہوکر دیا ۔ اس کے بعد صدر محفل نے تمام حاضرین محفل اور مہمانوں کا شکریہ آداء کیا صدر محفل نے آئی کے ایم ٹی کے مختلف شعبہ جات ۔ بسیج امام کے جوانوں۔ بسیج زینبیہ ، بسیج روحانیون ، باقریہ ، مطہری ، جامعہ امام خمینی، جامعہ فاطمہ زھراء ، دارالقرآن زینبیہ اور کیچن کے مسولین سمیت تمام لوگوں کی دنیوی و اخروی ترقی کے بارے میں دعا کی محفل کے بعد مہمانوں نے بسیج روحانیون سے خصوصی ملاقات کی جس میں مہمان عزیز نے علما کو سب سے زیادہ معاشرہ میں رہ رہے جوانوں کے ساتھ دلچسپی لینے کی ہدایت دی اور کہا جوان نسل کی اگر تر بیت ہوجاے تو وہ ایک معاشرہ کو تبدیل کر دیتا ہے امام اُمت نے جوانوں کی مدد سے ہی ایران کو اسلامی بنادیا۔ عراق کے توسط  اور عرب کی مددسے مغربی ممالک نے ایران پر دباو ڈالنے کی جب کوشش کی تو جوانوں نے ہی اسلام اور ایران کو بچایا تھا آج ہم روحانیون کو بھی نسل جوان کے ساتھ بہت ہی قریب آنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے بعد مہمانوں نے دارالقرآن زینبیہ کے بچوں سے ملاقات کی اور پھر باقریہ کے ممبران اور مطہری کے ممبران سے ملاقات کی ان ملاقاتوں کے بعد ایران سے آئے ہوئے مہمانان بہت ہی حیران ہوئے اور داد دینے لگے۔ کہا کہ ہم آئی کے ایم ٹی کے ان کار کردیوں کو دیکھ کر بہت ہی خوش ہوئے ہیں اور واقعا یہ ایران ثانی ہے کہ جس میں کام بھی ہوبہو ایران کی طرح چل رہا ہے اس کے بعد مہمانوں کی ملاقات جناب سرپرست اعلی ٰشیخ محمد حسین ذاکری اور جناب الحاج اصغر علی کربلائی سے ہوئی ۔ اور آخر میں بسیج امام کے جوانوں سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں بسیج کو خلوص نیت کے ساتھ مزید فعالیت انجام دینے کی ہدایت دی اور آئی کے ایم ٹی کی فعالیات کو خصوصی طور ایران کے لوگوں، بزرگوں، سماجی کارکنوں اور بالاخص ولی الامر المسلمین کے دفتر میں بیان کرینگے ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عمران خان کا پاکستان دھشت سے خالی ہونا چاہۓ

علامہ مقصود ڈومکی: عمران خان کا نیا پاکستان دہشتگردی سے پاک ہونا چاہیئے

 

  • News Code : 752791
  • Source : islamtimes
Brief

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت شیعہ وکلا، ٹیچرز و زعماء کے قتل عام کا سلسلہ روکے۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی خان میں معصوم انسانوں کی شہادت کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے تمام تر دعووں کے باوجود آج بھی ملک کے گلی کوچوں میں قاتل دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان دہشت گردی سے پاک ہونا چاہیئے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت شیعہ وکلاء، ٹیچرز و زعماء کے قتل عام کا سلسلہ روکے۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، جبکہ ملکی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک و قوم کو دھشت گردی اور کرپشن سے نجات دلائیں۔ کرپشن اور دہشت گردی نے دیمک کی طرح ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف کی جانب سے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وارثان شہداء اور کوئٹہ کے مظلوم ہزارہ عوام یہ سوال پوچھتے ہیں کہ سینکڑوں معصوم انسانوں کے قاتل ہمارے مجرموں کو کب پھانسی ہوگی؟۔ کیونکہ وارثان شہداء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، ملکی اور عالمی سطح پر انسان دشمن اور عوام دشمن سامراجی قوتوں کے خلاف ہم میدان عمل میں ہیں۔ عوام کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمہ اور متبادل صالح قیادت کے سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیر میں 3 عسکری پسند ھلاک

مقبوضہ کشمیر میں 3 عسکری پسند جاں بحق، نماز جنازہ میں ہزاروں شریک

 

  • News Code : 752788
  • Source : islamtimes
Brief

تینوں عسکری پسندوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ یہاں ٹہاب گاﺅں میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین کل دن بھر زبردست جھرپیں ہوئیں جن میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پنجگام پلوامہ میں گزشتہ شب قابض فورسز اور عسکری پسندوں کے مابین ایک مختصر تصادم میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے جن میں حزب المجاہدین کے دو اور لشکر کا ایک جنگجو شامل ہے۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ تینوں عسکری پسندوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ یہاں ٹہاب گاﺅں میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین کل دن بھر زبردست جھرپیں ہوئیں جن میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پورے پلوامہ ضلع میں مجاہدین کی شہادت پر مکمل ہڑتال رہی جبکہ ریل سروس بھی بند رہی۔ جس دوران تمام دکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک غائب رہا۔ صبح دس سے چار بجے تک مواصلاتی نظام بھی بند کیا گیا۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

آیۃ اللہ حائری کی عراقی سیاسی پارٹیوں پر تنقید

عراق کے سیاسی بحران کے بارے میں آیت اللہ حائری کا انتہائی سخت بیان

 

  • News Code : 752687
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

انہوں نے اپنے اس بیان میں سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے:’’ کیا جو تباہی اور بدحالی تم اس ملک میں لائے ہو وہ کافی نہیں ہے؟ جو تم اس ملک کے مظلوم عوام پر ستم ڈھا رہے ہو وہ کافی نہیں ہے؟‘‘

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان شدید اختلافات اور رسہ کشی پیدا ہونے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حائری نے ایک سخت بیان جاری کر کے تمام سیاسی رہنماوں کو خبردار کیا ہے اور انہیں عراق کی مشکلات کا اصلی عامل قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے اس بیان میں سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے:’’ کیا جو تباہی اور بدحالی تم اس ملک میں لائے ہو وہ کافی نہیں ہے؟ جو تم اس ملک کے مظلوم عوام پر ستم ڈھا رہے ہو وہ کافی نہیں ہے؟‘‘
اس مرجع تقلید نے مزید سخت لہجے میں کہا ہے:’’عراق کے عوام جو تمہارے جال و مال و عزت و ناموس کے لیے جنگ کر رہے ہیں اور تمہارے عہدوں اور منصبوں کی حفاظت کر رہے ہیں، اور تم لوگوں کی وجہ سے زحمتیں اور مصیبتیں اٹھا رہے ہیں، خدا را خدا را ان لوگوں کے جان و مال و عزت کی حفاظت کرو، ان پر ظلم سب سے بڑا گناہ اور معصیت ہے‘‘۔
انہوں نے عراق کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے: میں آج بھی وہی بات تکرار کر رہا ہوں جو اس سے پہلے کہتا رہا ہوں؛ جان لو کہ تجربہ کار اور خیرخواہ افراد کی نصیحت پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ حسرت اور پشیمانی ہے۔ جب تک تم اپنے امور میں عقل و بصیرت سے کام لو گے اور جو کچھ تمہارے اطراف میں ہو رہا ہے اس سے سبق حاصل کرو گے اپنے دشمنوں کے نیتوں سے باخبر رہو گے تو طاقت اور قدرت تمہارے ہاتھوں میں رہے گی، مولائے کائنات فرماتے ہیں: «فَلیَنْتَفِع امْرؤٌ بِنَفْسِهِ، فَإنَّمَا البَصیرُ مَنْ سَمِعَ فَتَفَکَّرَ، وَنَظَرَ فَأَبْصَرَ، وانتَفَعَ بِالعِبَرِ، ثُمَّ سَلَکَ جدَداً واضِحاً یَتَجَنَّبُ فِیهِ الصرعَةَ فی المَهاوی، والضَلالَ فی المَغاوی، ہر انسان کو اپنے وجود سے فائدہ اٹھانا چاہیے، بینا وہ شخص ہے جو سنے اور غور کرے، دیکھے تو بصیرت سے کام لے، عبرتوں سے نصیحت حاصل کرے، اور اس کے بعد واضح راستہ انتخاب کرے، گڑھوں میں گرنے اور گمراہی میں کھونے سے خود کو بچائے۔( نہج البلاغہ)

واضح رہے کہ کئی مہینوں سے عراق میں جہاں ایک طرف داعش کے حملوں کا زور ہے اور عوام دھشتگردوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف پیکار ہیں وہاں دوسری طرف سیاسی رہنماوں میں شدید رسہ کشی جاری ہے حتیٰ ایک ساسی گروہ نے گزشتہ ہفتے بغداد کے گرین زون میں داخل ہو کر پارلیمانی عمارت پر قبضہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایک شامی بچے کا خطّ

 
شکریہ اس سمندر کا جس نے بنا ویزے کے ہمارا استقبال کیا 
اور شکریہ ان مچھلیوں کا جو عن قریب میرا گوشت بانٹ کھائیں گی
 بنا پوچھے کہ میرا دین کیا ہے اور میری سیاسی وابستگی کس کے ساتھ ہے؟
سوشل میڈیا پر سرگرم شامی کارکنوں میں اس خط کا مضمون زیر گردش ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا سے کہ یہ خط ان شامی پناہ گزینوں میں سے ایک کی جیب میں پایا گیا جو چند روز قبل بحر روم میں ڈوب گئے اور ان کی پھولی ہوئی لاشیں سطح آپ پر نمودار ہوئیں. ان کی کشتی کئی سو غیر قانونی مہاجرین کو لے کر بحر ابیض میں سفر کر رہی تھی اور اس کی منزل یورپ کا ساحل تھا.
اب تک یہ الوداعی خط لکھنے والے کی شناخت تو نہیں ہو سکی، تاہم مضمون سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس نے یہ خط اس وقت لکھا کہ جب اسے احساس ہو چلا کہ جس کشتی پہ وہ سوار ہے وہ ڈوبنے کو ہے.
البتہ سوشل میڈیا پہ سرگرم کارکنان نےاپنی والز پہ اس خبر کے ساتھ خاصی متاثر کن عبارتیں چسپاں کی ہیں، مثلا:
'مہذب دنیا کے نام ایک تحفہ!
موت سے بھاگنا چاہ رہا تھا اس لیے سمندر نے اسے اپنی اَغوش میں بھر لیا. پڑھیے ضرور! مگر اَنسو مت بہائیےگا کہ شامی مسلمانوں پر امت کے اَنسو اب خشک ہو چکے ہیں.'
اناضول خبر ایجنسی کے جانب سے جاری کردہ اس مبینہ خط کا متن ان کارکنان نے کچھ یوں نقل کیا ھے:
'ماں! میں شرمندہ ہوں کہ کشتی ڈوب رہی ہے اور میں اپنی منزل پر نا پہنچ سکا. اب میں وہ رقوم نہیں بھیج پاؤں گا جو میں نے بطور قرض لی تھیں اس سفر کےاخراجات بھرنے کے لیے!
ماں! اگر میرا لاشہ ڈھونڈنے والوں کو نہ ملے تو غم مت کرنا! اب تمہیں اس سے ملنا ہی کیا ہے؟ سوائے لاش کی منتقلی، کفن دفن اور تعزیت کے اخراجات کے!
ماں! مجھے افسوس ہے کہ جنگ شروع ہوگئ اور مجھے بھی دوسروں کی طرح سفر پر نکلنا پڑا. آپ کو تو معلوم ہے کہ میرے تو دوسروں کی طرح بڑے بڑے خواب بھی نہ تھے! آپ تو جانتی ہیں کہ میرے خواب تو صرف تیری کولون کی تکلیف کی دوا کی ڈبیہ اور تیرے دانتوں کے علاج کی فیس ہی تھے!
ویسے اب میرے دانتوں کا رنگ سبز ہوچکا ہے، کیوں کہ ان میں سمندری گھانس پھنسی ھوئی ہے، لیکن اس کے باوجود میرے دانت ڈکٹیٹر [بشار الاسد] کے دانتوں سے تو اچھے ہی ہیں!
میری پیاری تم سے بھی معذرت کہ میں نے تمہارے لیے خیالی اَشیانہ ہی بنایا. ایک لکڑی کی خوب صورت سی جھونپڑی جیسا کہ ھم فلموں میں دیکھا کرتے تھے. ایک سادہ سا اَشیانہ کہ جو پھٹتے ڈرم بموں سے بہت دور! گروہ بندی و نسلی شناختوں سے کوسوں دور! جہاں پڑوس کی جانب سے ہمارے بارے میں اڑائی جانے والی افواہیں نہ پہنچتی ہوں!
بھائی! میں تم سے بھی شرمندہ ہوں کہ میں تمہیں وہ 50 یورو ماہوار نہیں بھجوا پاؤں گا کہ جس کا میں نے تم سے وعدہ کیا تھا اور جن سے تم نے اپنی تعلیم مکمل کرنی تھی!
بہنا! مجھے معاف کر دینا کہ میں تمہیں وہ نیا فون نہی بھجوا پاؤں گا کہ جو تمہاری امیر سہیلی کے پاس ہے!
میرےپیارے گھر! میں شرمندہ ہوں کہ اب دروازے کے پیچھے اپنا کوٹ نہیں لٹکا پاؤں گا!
معذرت! اے غوطہ خوروں اور گم شدہ لوگوں کو تلاش کرنے والو! مجھے تو اس سمندر کا نام بھی نہیں پتا کہ جس میں ڈوب رہا ہوں!
مہاجرین سے متعلق عالمی ادارو! مطمئن رہنا کہ میں تم پر بھاری بوجھ نہیں بننے لگا!
شکریہ اس سمندر کا جس نے بنا ویزے کے ہمارا استقبال کیا اور شکریہ ان مچھلیوں کا جو عن قریب میرا گوشت بانٹ کھائیں گی!
میں ان نیوز چینلز کا بھی مشکور ہوں کہ جو پورے 2 دن ہر گھنٹے میں 5 منٹ مسلسل ہماری موت کی خبر نشر کریں گے!
اَپ سب کا بھی شکریہ کہ جب اَپ ہمارے مرنے کی خبر سنیں گے تو کبیدہ خاطر ہوں گے!مجھے افسوس ہے کہ میں ڈوب گیا!
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali