شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

بحرین کے ناگوار حالات اور شیخ عیسی قاسم کے حریم میں تجاوز

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے ناگوار حالات اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک سخت مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ بحرینی حکومت نے ایک سال قبل تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیخ عیسی قاسم اور ۴۷۰ علمی، سماجی اور سیاسی شخصیتوں کی شہریت کو منسوخ کیا اور بارہا انہیں سزا دینے اور گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن دن رات ان کی حفاظت میں لوگوں کی موجودگی نے آل خلیفہ حکومت کو اس گستاخانہ کام کی جرئت نہیں دی۔ لیکن اس وقت جبکہ امریکہ کا منحوس صدر سعودی عرب میں پہنچا اور دھشتگردی کے خلاف نمام نہاد نشستوں کا انعقاد کیا امریکی پٹھو آل خلیفہ کے اندر جسارت پیدا ہو گئی اور ایسا اقدام کرنے پر تل گیا۔
بیان کا مکمل ترجمہ:
بسم الله قاصم الجبارین مبیر الظالمین
«فمَن اعتدَی عَلَیکم فَاعتَدُوا علیه بمثلِ ما اعتدی علیکم». (سوره بقره، آیه 277)
آل خلیفہ کی جرائم پیشہ حکومت ایک سال دھمکیاں دینے کے بعد آخر کار آج بے حیا اور حیوانی صفت گماشتوں کے ذریعے الدراز علاقے کے مظلوم عوام کو اپنے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے علم و فقاہت کے حریم تک تجاز کرنے کی جرئت کر گئی۔
امریکی اور صیہونی مزدوروں کے اس حملے میں ایک شہری شہید ہوا اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
اب ایسے حالات ہیں کہ اس علاقے کے ساتھ تمام مواصلاتی رابطہ ختم ہو چکا ہے اور سکیورٹی اہلکار چیوٹیوں کی طرح وہاں موجود ہیں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حریم کی ہتک حرمت کی گئی ہے آل خلیفہ کے مزدور ان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں اپنی گرفت میں لے چکے ہیں اور اس فقیہ بزرگ کے سرانجام کی کوئی خبر نہیں ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کہ عالم اسلام کی سینکڑوں برجستہ شخصیات جس کی رکن ہیں ایک بین الاقوامی عوامی تنظیم ہونے کے عنوان سے حکومت آل خلیفہ کے ان جرائم کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نیز پوری دنیا کو درج ذیل نکات کی طرف متوجہ کرتی ہے:
۱؛ بحرین کی غاصب حکومت کا یہ تازہ اقدام، عالمی برادری اور حکام کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ چھے سال سے یہ حکومت اپنے مظلوم شہریوں کا قتل، زخمی، قید، شکنجے، ملک بدر، شہریت منسوخ جیسے مظالم ان پر ڈھاتی آ رہی ہے اگر اس کے خلاف کوئی ٹھوس قدم اٹھایا جاتا تو آج یہ جسارت کرنے کی ہمت نہ کرتی کہ ایک نجیب اور شریف عالم دین کے گھر کی حرمت کو پارہ پارہ کیا جاتا۔
۲؛ بحرینی حکومت نے ایک سال قبل تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیخ عیسی قاسم اور ۴۷۰ علمی، سماجی اور سیاسی شخصیتوں کی شہریت کو منسوخ کیا اور بارہا انہیں سزا دینے اور گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی حفاظت کی راہ میں دن رات لوگوں کی موجودگی نے اسے اس گستاخانہ کام کی جرئت نہیں دی۔ لیکن اس وقت جبہ امریکہ کا منحوس صدر سعودی عرب میں پہنچا اور دھشتگردی کے خلاف نمام نہاد نشستوں کا انعقاد کیا امریکی پٹھو آل خلیفہ کے اندر یہ جسارت پیدا ہو گئی اور ایسا اقدام کرنے پر تل گیا۔
۳؛ لہذا آیت اللہ عیسی قاسم کی جان کی ذمہ داری براہ راست امریکہ اور آل سعود کی گردن پر جاتی ہے کہ جو ان سالوں میں انہوں نے پوری بے شرمی کے ساتھ حمایت کر کے اپنی فوجی مزدوروں کو بھیج کر پشتپناہی کی۔
۴؛  بحرین کے شجاع عوام اور دلیر جوان، اپنی اقلیت کے باوجود بلند ہمت تھے انہوں نے جس طرح گزشتہ گیارہ مہینوں میں حیرت انگیز اور بے مثال حماسہ آفرینی کی اور دن رات اس عالم دین کے گھر کا پہرا دیا اس وقت بھی اس نعرے ’’موت تک دفاع‘‘ کے ساتھ  دین کے حقیقی خدمتگزاروں کو تنہا نہیں چھوڑا۔
۵؛ آخر میں ہم خبردار کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون کونسل، یورپی یونین، عالمی حکمران، بین الاقوامی تنظمیں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فوری طور پر آیت اللہ عیسی قاسم کی بلا قید و شرط آزادی کے لیے کوئی موثر قدم اٹھائیں، ورنہ اس ملک میں ایسی آگ بھڑک اٹھے گی جس کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔
                      «وَ سَیَعلَمُ الَّذینَ ظَلَمُوا‌ ای مُنقَلَبٍ یَنقَلِبُون» (سوره شعراء ـ 227)
                                      اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
                                           ۲۳،۵،۲۰۱۷      

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

خدا پر توکل کے ذریعے تمام مشکلات پر غلبہ حاصل کیا جا سکتا ہے: رہبر انقلاب اسلامی

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ روز ایرانی کمانڈروں، مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں وطن کے لئے لڑنے والے کمانڈروں، مجاہدین، دفاع مقدس کے حوالے سے اہم خدمات انجام دینے والےعہدیداروں اور فنکاروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ اگر صدق دل سے پروردگار پر توکل کیا جائے تو یقینا تمام مشکلات اور چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر آپ نے آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کی ناقابل فراموش یادوں کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ادبی اور جدید ہنری طریقوں کے استعمال پر زور دیا ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دفاع مقدس کا ہمیشہ رہنے والا سبق یہ تھا کہ اگر صدق دل سے خدا پر توکل کیا جائے تو بے شک تمام مسائل اور دشواریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تمام چیلنجز سے نمٹنے کا دعوی کرسکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کے دوران مشکل ترین رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں امریکہ، نیٹو، سویت یونین اور خطے کے دیگر دشمن ممالک ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت اور پشت پناہی کرتے رہے جبکہ ایسی دشوار صورتحال میں بھی ایران نے تمام قوتوں پر غلبہ پایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شام؛ قلمون سے حمص تک وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی افواج نے اپنے متحدین بالخصوص روسی فضائیہ کی مدد سے مشرقی حمص کے مضافات میں وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں ابھی تک کئی گاوں اور بستیوں نیز اسٹریٹجک اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلے پر مشتمل ہزاورں مربع کیلومیٹر کے علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے خالی کرا لیا ہے۔ اس آپریشن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق فوج نے ان آپریشن میں کئی اسٹڑیٹجک اہمیت کے حامل علاقوں جیسے تپہ السیرتیل، تپہ الشہداء، تپہ ام طویقین اور المشتل کو خالی کرا لیا ہے۔

شامی افواج اور روسی فضائیہ کی داعش کے خلاف شدید بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی جاری ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق شامی افواج نے دمشق کے مضافات میں مشرقی قلمون کی پہاڑیوں سے حمص کے مضافات میں جنوبی تدمر تک وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجہ میں شام کے صحراوں سے مربوط التنف آپریشن کی جھڑپیں دمشق - بغداد - تدمر ہائی وے کے نزدیک جاری ہیں۔

شامی افواج نے گزشتہ دنوں علمی مرکز البحوث العلمیہ کو آزاد کراتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے ذریعے بنائے گئے اسلحوں کا ایک بڑا ذخیرہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔

شامی افواج نے چند روز پہلے ہی مشرقی حلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کیا ہے۔ فوج نے کئی علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے داعش کی آخری مضبوط پناہ گاہ مسکنہ شہر سے آٹھ کیلومیٹر کے فاصلہ پر ڈیرا ڈال دیا ہے۔

دوسری طرف تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے حمص شہر کے الزہراء علاقے اور زینبیہ کے نزدیک المستقبل چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

رائزنگ یوپی میں بولے یوگی، ہندوستان کے مسلمان کسی بابر یا اورنگ زیب کی اولاد نہیں

5

 

نیٹ ورک 18 کے خاص پروگرام رائزنگ یوپی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست سے مجرموں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔ لکھنؤ میں 'نئے اددیش، بڑھتا پردیش' کے موضوع پر منعقد رائزنگ یوپی پروگرام میں یوگی نے تین طلاق سے لے کر رام مندر، سہارنپور تک پر کھل کر اپنے خیالات رکھے۔ نیٹ ورک 18 کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر بھوپندر چوبے کے سوالات کا وزیر اعلی نے کھل کر جواب دیا۔ یوپی میں قانون و انتظام کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جرائم کرنا جن کی عادت بن گئی تھی، انہیں اب یا تو جرائم چھوڑنا پڑے گا یا صوبہ چھوڑنا پڑے گا۔ تین طلاق پر یوگی نے کہا کہ اس پر روک لگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان ہندوستان کی ہی اولاد ہیں۔ ان کو اپنی ونشاولی کسی بابر، کسی اورنگزیب یا تیمور لنگ کے اوپر نہیں دیکھنی چاہئے۔ وہ ہندوستان میں ہی پیدا ہوئے ہیں، اور ہندوستان میں ہی بڑھے ہیں۔ کسانوں پر انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسانوں کو راحت دینے کے لئے کئی اقدامات کئے۔ کسانوں کو پیداوار کی مناسب قیمت مل رہی۔ اب تک ریاستی حکومت 22 ہزار کروڑ روپے گنا کسانوں کو دے چکی ہے۔ سرکار کے کام کاج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر وزارت کو 100 دن کا ہدف دیا گیا ہے۔ ہم 100 دن کے کام کاج کے ساتھ عوام کے سامنے آئیں گے۔ یوپی میں بجلی کے حال پر انہوں نے کہا کہ پہلے یوپی کے 5 اضلاع میں ہی بجلی کی سپلائی ہوتی تھی، باقی ریاستوں میں بجلی گل رہتی تھی۔ ہم نے بجلی میں یہ وی آئی پی کلچر بند کیا۔ ریاست میں 20 نئے زرعی سائنس سینٹر بنانے کا عمل جاری ہے۔ اس کے لئے زمین مختص کی جا رہی ہے۔ یوپی میں بڑھتے جرائم پر انہوں نے کہا کہ 15 سال کا کوڑا کچرا صاف کرنے میں تھوڑا وقت تو لگے گا۔ 15 سالوں میں ترقی اور گڈ گورننس یوپی کی عوام بھول چکی تھی۔ اب ایک بار پھر قانون کا راج قائم ہو جائے گا۔ ریاست کے عوام کی توقعات اور خواہشات کی تکمیل کرنا یوپی حکومت کا مقصد ہے، ہم اس کے لئے مصروف عمل ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مسلم پرسنل لا بورڈ کے مولانا نے کہا، مسلمان یوگا کر سکتے ہیں بشرطیکہ اس میں پوجا نہ ہ

و

Thu 25 May 2017, 15:46:08
 

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مسلمانوں کے یوگا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا دن پر مسلمان یوگا کر سکتے ہیں، لیکن اس میں کسی قسم کی پوجا کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔ نیوز 18 سے بات چیت میں انہوں نے کہا، "یوگا بہترین چیز ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔ لیکن یوگا اتسو کے دوران مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی پوجا سے بچنا چاہئے۔ خبروں کے مطابق لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان میں 21 جون کو ہونے والے یوگا دن کی تقریب میں 50 ہزار لوگ یوگ کرنے والے ہیں۔ ان میں 300 مسلم خواتین اور مرد شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔ مولانا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں تقریب کی دعوت ملتی ہے وہ بھی یوگا کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور یوپی سی ایم نے 14 مئی کو تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ شہر کے مختلف پارکوں میں ایل ای ڈی اسکرین لگائے جائیں گے تاکہ شہر کے عام شہری بھی اس پروگرام کا حصہ بن سکیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بابری مسجد انہدام کیس: سی بی آئی کورٹ نے کہا، حاضر ہوں اڈوانی، اوما سمیت دوسرے لیڈر

Thu 25 May 2017, 13:03:52

 

بابری مسجد کیس میں سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی، اوما بھارتی، ونے کٹیار سمیت دوسرے لیڈر جمعہ کو عدالت میں حاضر ہوں۔ حالانکہ مانا جا رہا ہے کہ ملزم کورٹ میں خود کے حاضر ہونے کی چھوٹ مانگ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ 26 مئی کو عدالت ان لیڈروں پر الزام طے کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے 19 اپریل کو آرڈر دیا تھا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر سمیت 1992 کیس میں شامل دوسرے لیڈروں پر مجرمانہ دفعات میں کیس چلے گا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو رائے بریلی سے لکھنؤ منتقل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کے ٹرائل کی سماعت ایک ماہ کے اندر شروع کرتے ہوئے روز سماعت کرنے کو کہا تھا۔ عدالت عظمی نے خصوصی سی بی آئی کورٹ کو دو سال میں فیصلہ دینے کے لئے کہا تھا۔ سپریم کورٹ نے بی جے پی کے اہم رہنماؤں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی سمیت وی ایچ پی کے کئی رہنماؤں پر مقدمے کی سماعت چلائے جانے کی درخواست منظور کر لی تھی اوربابری مسجد انہدام کو ملک کے آئین کے سیکولر عناصر کو جھنجھوڑ دینے والا کہا تھا۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد انہدام کے وقت یوپی کے وزیر اعلی رہے کلیان سنگھ کو فی الحال راجستھان کے گورنر کے عہدے پر ہونے کی وجہ سے مقدمے سے الگ رکھا ہے۔ حالانکہ کورٹ نے تب کہا تھا کہ کلیان سنگھ کے گورنر کے عہدے سے ہٹتے ہی ٹرائل کورٹ ان پر الزام طے کرے گا۔ اس معاملے میں ملزم گری راج کشور اور اشوک سنگھل کی موت ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے فروری 2001 کے فیصلے میں اڈوانی اور دیگر پر الزام ہٹانے کے فیصلے کو ناقص مانا تھا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ووٹنگ مشینوں کی کل چکنگ می ٹنگ

 
Thu 11 May 2017, 11:25:3
 
الیکشن کمیشن نے 12 مئی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کی شکایات کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔عام آدمی پارٹی (عاپ) نے دہلی اسمبلی میں کل ڈیمو ای وی ایم کے ذریعے یہ دعوی کیا تھا کہ ای وی ایم میں بھی چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔اس واقعہ کو دیکھتے ہوئے کل جماعتی میٹنگ اہم ہو گئی ہے کیونکہ اس اجلاس میں عاپ کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

انسانیت پہلا مکتب ہے

 
سڈنی،10مئی (ایجنسی) آسٹریلوی پارلیمنٹ لاریسا واٹرس Larissa Waters آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں دودھ پلانے والی پہلی سیاستدان ہیں. سڈنی مرنگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، لاریسا واٹرس بائیں بازو گرین پارٹی سے وابستہ ہیں. پارلیمنٹ میں منگل کو ایک ووٹنگ کے دوران واٹرس نے اپنی دو ماہ کی بیٹی Alia Joyعالیہ جای کو دودھ پلایا.


ممبر پارلیمنٹ نے اپنے فیس بک پر کہا، "مجھے فخر ہے کہ میری بیٹی عالیہ وفاقی پارلیمنٹ میں دودھ پینے والی پہلی بچی بنی ہے. 

انہوں نے اسکائی نیوز سے کہا، "خواتین دنیا بھر میں پارلیمنٹ میں کام کر رہی ہیں، یہ ایک بڑی بات ہے کہ اب یہ پارلیمنٹ میں بھی ہو سکتا ہے." آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دودھ پلانے کی اجازت دی تھی، لیکن کسی ممبر پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں دودھ نہیں پلایا تھا.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بابری مسجد پر پھر ایک ری مارک

 
وشوہندوپریشد کے سابق صدر وشنو ہری ڈالمیا نے بابری مسجد کے معاملہ پر مسلمانوں کے ساتھ پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی مخالفت کی ہے اورحکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے حلف نامہ کے مطابق کارروائی کرے۔مسٹر ڈالمیا نے دعوی کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو برانچ نے اپنے فیصلہ میں مکمل تفتیش کے بعد یہ بات بالکل واضح کردی ہے کہ وہاں پہلے ایک مندر موجود تھا۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کمشیر میں ایک پولیس سے چھنّی لاش ملی

 
 
جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں آج صبح ایک فوجی کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔جب مقامی لوگوں کو یہ لاش نظر آئی تو لوگوں نے پولیس کو خبر دی اور تمیرا سندھا گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ۔مرنے والے کا نام عمر فیاض پارے بتایا گیا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali